غیر ضروری لاک ڈاؤن سے شہریان پریشان اُس پر کہر وقت پر اناج نہ ملنا، اور خراب کوالٹی کی مکئی سپلائی پر جنتادل برہم
مالیگاؤں 21 اگست 2020 بروز جمعہ : شہر میں غیر ضروری لاک ڈاؤن شام 7 سے صبح 7 تک کرفیو سے شہریان کو کافی تکالیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس غیر ضروری لاک ڈاؤن سے چھوٹے کاروبار کرنے والے و عام شہری بری طرح متاثر ہورہے ہیں اور ایسے میں غریب عوام کیلئے سستے اناج کی دوکانوں (راشن دوکان) سے اناج وقت پر نہیں مل رہا ہے اگست کے مہینے کا اخری عشرہ چالو ہو اور اب تک بہت سی دوکانوں سے اناج سپلائی نہیں ہوا، اِس کے علاوہ اگست مہینے میں *گیہوں* کی جگہ *مکئی* تقسیم کے لئے ائی ہے. اسی سلسلے میں آج جنتادل سیکولر کا وفد مقامی ایف ڈی او آفیسر سے پارٹی سیکریٹری *ساتھی مستقیم ڈگنیٹی* کی قیادت میں ملاقات کیا، وفد میں شامل ساتھی مستقیم ڈگنیٹی کے علاوہ *معاون کارپوریٹر سید سلیم، صدرالدین مقادم، ابولیث انصاری، آمین حلال انور* نے سرکاری گوڈاؤن کا جائزہ کیا کہ گیہوں کی جگہ تقسیم ہونے والی مکئی کی کوالٹی کیسی ہے، تو یہ دیکھ کر بہت حیرت ہوئی کہ نہایت گھٹیا کوالٹی کی خراب مکئی تقسیم کے لئے آئی ہے. ساتھی مستقیم ڈگنیٹی ایف ڈی او آفیسر کو مکئی کی گھٹیا کوالٹی پر کافی برہم ہوئے، موصوف نے کہے کہ اس مہینے گیہوں نہیں دیا جارہا ہے مطلب کہ غریب عوام بازار سے مہنگے دام میں گیہوں خریدے گی اور جو مکئی سرکار کی جانب سے دی جارہی ہے نہایت گھٹیا کوالٹی کی. ساتھی مستقیم ڈگنیٹی نے مزید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایف ڈی او آفیسر کو انتباہ دیئے کہ اگلے مہینے ستمبر سے حسبِ سابق شہریان کو گیہوں ہی دیا جائے کیونکہ مالیگاؤں شہر میں مکئی کا استعمال روٹی بنانے کیلئے نہیں کیا جاتا. ستمبر مہینے سے گیہوں کی سپلائی نہیں کی گئی تو جنتادل سیکولر اپنے نہالی انداز میں عوام کے حق کیلئے ایف ڈی او آفس پر دھرنا اندولن و سخت سے سخت تحریکی قدم اپنائے گی.
جنتادل سیکولر کار گذار صدر محترمہ شان ھند نہال احمد صاحبہ کی دستخط سے مقامی ایف ڈی او اور ناشک کلکٹر کو شکایت و مطالباتی مکتوب دیئے.
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق