مالیگاؤں کانگریس کمیٹی قدوائی روڈ پر رسم پرچم کشائی دور حاضر میں کووڈ ۔19 سے مقابلہ کسی جدوجہد آزادی سے کم نہیں۔طاہرہ شیخ رشید



کانگریس نے انگریزوں سے ملک کو آزاد کیا اب فرقہ پرستوں سے آزادی کی ضرورت صابر گوہر
مالیگاؤں(پریس ریلیز) 15,اگست وطن کی آزادی کی 73,ویں سالگرہ اور 74,ویں یوم آزادی کے موقع پر مالیگاؤں شہر(ضلع) کانگریس کمیٹی قدوائی روڈ پر برسوں کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے صبح ٹھیک سوا آٹھ بجے رسم پرچم کشائی میونسپل میئر محترمہ طاہرہ شیخ رشید کے ہاتھوں انجام دی گئی۔ اس موقع پر کانگریس مجلس عاملہ اور ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یوم آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ فی الوقت پوری دنیا کورونا اور کووڈ۔19 کے قہر سے جوجھ رہی ہے۔ اگرچہ ابھی اس وباء پر قابو پانے کیلئے کسی دوا یا ویکسن کو ایجاد نہیں کیا جاسکا لیکن ترقی یافتہ ممالک اس کوشش میں مصروف ہیں۔ روزانہ ہزاروں متاثرین کا انکشاف ہورہا ہے مالیگاوں شہر میں میونسپل اقتدار کی جانب سے سینا ٹائزر کا استعمال، آئسولیشن اور کورونا جانچ کیلئے سویب نمونے حاصل کئے جارہے ہیں شہر کے مختلف حصوں میں کووڈ کیئر سینٹر اور آئسولیشن وارڈ تتشکیل دیکر اس بیماری پر قابو پانے کی کوشش کی گئی کارپوریشن انتظامیہ نے اپنے خزانہ سے اخراجات کرتے ہوئے بہت جلد اس وبائی امراض پر قابو پالیا جس کی وجہ سے پوری ریاست میں "مالیگاوں پیٹرن"کی گونج سنائی دی انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ دور حاضر میں کووڈ۔19 سے مقابلہ کرنا بھی کسی جدوجہد آزادی سے کم نہیں اور اہلیان شہر نے اپنے عزم اور حوصلوں سے اس وباء کا مقابلہ کیا۔ کانگریس کے مقامی ترجمان صابر گوہر نے بھی اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس نے اس ملک سے انگریزی سامراج کو ختم کرنے اور ملک کو آزاد کرنے کیلئے طویل پر امن جنگ آزادی کی لڑائی لڑی تب 15,اگست 1947 کو ملک آزاد ہوا لیکن موجودہ دور میں فرقہ پرستی عروج پر ہے۔ ہندو راشٹر کے نام پر ملک کی دیگر اقلیتوں کا استحصال کیا جارہا ہے۔ مآب لنچنگ اور فرقہ وارانہ تشدد اپنے عروج پر ہے۔ ملک کے 74,ویں یوم آزادی کے موقع پر کانگریس کی سیکولر روایتوں کو برقرار رکھتے ہوئے چلو عہد کریں کہ اس ملک سے فرقہ پرستی کو ختم کرکے دم لیں گے جس دن ہم نے اس ملک سے فرقہ پرستی کو ختم کردیا وہی اصل یوم آزادی ہوگا اور ہندوستانی عوام حقیقی آزادی کا لطف اٹھا سکے گی۔ان جملوں کیساتھ کانگریس ترجمان صابر گوہر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا 
کانگریس کمیٹی قدوائی روڈ پر سابقہ روایتوں کی طرح رسم پرچم کشائی کے موقع پر میئر طاہرہ شیخ رشید اور صابر گوہر کے علاوہ کانگریس سیوادل صدر عبدالحفیظ انصاری، اصغر انصاری، صدیق بھائی ٹافی والے، انصاری ابوذر،محمد عابد محمد آمین، شکیل بامبے، عبدالمجید بھیا، شیخ عتیق حسین، وائی۔کے۔کھیرنار سمیت کانگریس مجلس عاملہ ذمہ داران موجود تھے اس طرح کی اطلاع آفس سکریٹری شیخ نور بھائی نے دی ہے

ليست هناك تعليقات: