معلم اہلیتی امتحان (ٹی ای ٹی) کامیاب امیدواروں کا کی تعداد ایک لاکھ کے زائد، لیکن نوکری کہاں ہے؟ اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ11138 کا سوال


معلم اہلیتی امتحان (ٹی ای ٹی) کامیاب امیدواروں کا کی تعداد ایک لاکھ کے زائد، لیکن نوکری کہاں ہے؟ اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ11138 کا سوال



ممبئی (نامہ نگار): ریاست میں معلم بننے کے لئے درکار معلم اہلیتی امتحان ( ٹی ای ٹی)  جس کا انعقاد ریاست میں ۱۹ جنوری ۲۰۲۰ کو کیا گیا تھا، اس امتحان کے نتیجہ کا اعلان ۰۵ اگست کو آن لائن کیا گیا تھا۔ اس امتحان میں پیپر ایک اور دو کے لئے 343284 امیدواروں نے شرکت کی تھی، جس میں پیپر ایک کے 10487 اور پیپر دو کے لیے 6105 اتنے امیدواروں نے کامیابی حاصل کی،سال  ۲۰۱۳ سے ۲۰۲۰ تک اس امتحان کا انعقاد ریاست مہاراشٹرا میں چھ مرتبہ کیا گیا ہے، جس میں تقریباً 86298 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے.
اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کے بانی و سیکریٹری ساجد نثار احمد نے بتایا کے ریاستی حکومت کی جانب سے لی جانے والی ٹی۔ای۔ٹی امتحان میں تقریباً 86 ہزار سے زیادہ اور مرکزی حکومت کی جانب سے لی جانے والے سی ٹی ای ٹی امتحان میں بیس ہزار سے زائد تمام میڈیم کے امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے، ان تمام امیدواروں کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہوگئی ہے اور یہ تمام امیدوار معلم کے بننے کیلئے اہل ہوگئے ہے، اسلئے حکومت کو چاہیے کہ وہ جلد سے جلد ٹیچر کی میگا بھرتی شروع کر کے ان تمام امیدواروں کو انصاف دی،رکی ہوی ٹیچر بھرتی دوبارہ شروع کرانے کے لئے اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 کے زیر قیادت آج ریاست میں ڈی۔ایڈ بی۔ایڈ امیدواروں کے گھر بیٹھے دھرنے اندولن کا چالیسواں دن ہے، مطالبہ منوانے تک آندولن جاری رہے گا۔
اسی طرح سال ۲۰۱۳ میں جو پہلی مرتبہ معلم اہلیتی امتحان کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں 31072 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی تھی، اس امتحان میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد بھی آج تک کئی امیدواروں کو نوکری نہیں مل سکی ہے اور آنے والے ستمبر مہینے میں ان کے ٹی۔ای۔ٹی سرٹیفکیٹ کو میعاد بھی ختم ہورہی ہے اسلئے فوری طور پر اس بارے میں مناسب فیصلہ کیا جائے،
اور پوتر پورٹل کے ذریعے شروع ٹیچر بھرتی کو جلد از جلد پورا کیا جائے اور تمام اہلیت رکھنے والے طلباء و طالبات کے ساتھ انصاف کیا جائے، اس طرح کا مطالبہ اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کی جانب سے وزیرِ تعلیم ورشا گایکواڑ میڈم، اور ایجوکیشن کمیشنر وشال سولنکی سے سے کیا گیا ہے۔

 اہل( کامیاب) اساتذہ مندرجہ ذیل ہیں...

                          
 ..... 2013 .... 31،072

  2014 ...... 9،595

  2015 .............. 8،989

  2017 ..... 10373

 2018 ..... 9،677

  2020 ...... 16،592

ليست هناك تعليقات: