15 اگست 2020 یوم آزادی کے موقع پر اقلیتی فلاح و بہبود فاؤنڈیشن شاخ مالیگاؤں رسائیٹ اکیڈمی کے زیر اہتمام اپنا سوپر مارکیٹ نمبر 209/ 10/ 11 آگرہ روڈ بعد نماز عصر ایک کمپیوٹر کلاس کا آغاز ہوا۔ابتدا قرآن خوانی بعد از مولانا سعدین صاحب کی دعا پر اختتام ہوا۔اس کلاس کا افتتاح اقلیتی فلاح و بہبود فاؤنڈیشن کے ضلعی صدر جنید خان سہارا صاحب کے ہاتھوں ربن کاٹ کر کیا گیا۔
اس کلاس میں وہ تمام ہی آفیشیل کورس سکھائے جائیں گے جس کے لیے شہر کے طلبہ و طالبات ہو بیرون شہر کا رخ کرنا پڑتا ہے۔ اس کلاس کے ذریعے ہماری قوم کے بچوں کو نئے زمانے کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر اپنی زندگی گزارنے کی ترغیب دی جائے گی۔ تاکہ طلبہ باوقار طریقے سے اپنی زندگی گزارنا سیکھیں۔یاد رہے کہ اقلیتی فلاح و بہبود فاؤنڈیشن کی جانب سے پروفیشنل کورس میں ٪100 فیصد تک اسکالر شپ بھی دی جائے گی۔ایسے طلباء جو کمپیوٹر فیلڈ میں اپنا ہنر آزمانہ چاہتے ہیں۔
وہ جلد از جلد ذمہ داران سے رابطہ کرکے اپنی نشست کو محفوظ کریں۔
رسائٹ اکیڈمی۔ 7030099756
رئیس احمد۔۔ 9579572252
محمد اسماعیل۔ 9175641579
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق