جمعہ کو عشاء بعد پیراڈائز اسکول میں سنی تعزیہ کمیٹی کی میٹنگ

جمعہ کو عشاء بعد پیراڈائز اسکول میں سنی تعزیہ کمیٹی کی میٹنگ 
 ہر سال کی طرح اس سال بھی تعزیہ داروں کے مسائل کو سننے اور جاننے کے لئے اور تمام تعزیہ داروں کے مشورہ سے اس کا حل نکالنے کے لئے میٹنگ کا انعقاد مورخہ 6/ اگست سن 2021/ بروز جمعہ کی رات بعد نماز عشاء فوراً نیا بس اسٹینڈ کے سامنے پیراڈائز اسکول کے آفس میں ہوگی۔ حسینی مسجد و شیعہ قبرستان ٹرسٹ کے ذمہ داروں نے تمام تعزیہ داروں کو لکھ کر دیا ہے کہ اس سال سے تعزیہ رکھنے کے لئے نہ لائیں، اس کی وجہ کیا ہے؟ تعزیہ شیعہ قبرستان میں نہیں رکھ سکتے، تو پھر کہاں رکھیں گے؟ اس کے تعلق سے کیا فیصلہ ہوگا؟ تعزیہ دفن کرنے کے لئے جانے والے جلوس کے راستے کے تعلق سے کیا مسئلہ سامنے آیا ہے؟  ملا باڑہ روڈ، موہن پیر گلی ، معاملے دار گلی والا راستہ ہمیشہ کے لئے بند ہو جائے گا کیا؟ بھیکن شاہ درگاہ کے پاس، گرنا ندی اور موسم ندی کے سنگم کے کنارے کربلا ختم کرنے کی سازش ہو رہی ہے کیا ؟ اگر بھیکن شاہ درگاہ کے پاس حسینی ساگر نہیں بنایا گیا، اور وہاں سے کربلا ختم کرنے کی کوشش ہو رہی ہے، تو پھر کربلا کہاں بنے گا؟ 
اس سال بھی محرم کی ٩/ اور ١٠/ تاریخ کو زیادہ بارش ہونے کا اندازہ ہے، اور دیانہ، رمضان پورہ، دیوی کا ملہ، آواڑی نالہ، پوار واڑی، سر سید نگر، داتار نگر ، مالدہ ،درے گاؤں جیسے کچے علاقے میں تعزیہ رکھنے اور لے جانے میں تکلیف ہوتی ہے، اس کا حل کیا ہے؟ پچھلے کئی سالوں سے  کارپوریشن والے تعزیہ رکھنے کی جگہ پر ریتی اور مورم نہیں ڈالتے، اور راستے کے کھڈے بھی ختم نہیں کرتے، آتی کرمن نہیں نکالتے، اس کے بارے میں کیا کیا جائے؟ ان سب مسائل پر تعزیہ داروں اور ہمدردوں سے مشورہ کرنا ہے۔ لہٰذا تمام تعزیہ دار حضرات اس خبر کو ہی ایجنڈا مان کر میٹنگ میں شرکت کریں، اور اپنے مشوروں سے نوازیں۔ اس طرح کی گزارش سنی تعزیہ کمیٹی کے صدر ریاض احمد قادری عطر والے، نائب صدر جمال بھیا، جنرل سکریٹری جاوید انور، سکریٹری محمد اکرم لبیک، خازن عبدالودود سالکی اشرفی، محمد رمضان محمد عباس، شفیق حسن، عمر فاروق، سہیل احمد، عثمان غنی، محمد سلیم پیر محمد، رضوان احمد، اشتیاق احمد برکاتی، عابد اشرفی وائر مین، عبدالرحیم، صدام احمد، عتیق احمد موٹو، حافظ محمد جاوید نوری، حافظ ذیشان، حافظ ساجد اشرفی، شکیل احمد عطاری، بقرعیدی بھیا سلیم نگر، محمد فیصل، محمد خالد، عاقب احمد، سید محمود، رفیق احمد، محمد اسحاق اشرفی، الیاس مقادم، رشید بھائی 42, الیاس ڈرائیور، امتیاز قریشی، ساجد نیر، فیض عالم، اشفاق صدر، نہال لیڈر، امتیاز بابا، علی حسن لیڈر، رضوان احمد قدیری کے علاوہ  جانشین صوفی ملت نورالعین صابری، شیخ اکبر سیٹھ اشرفی، صادق حسین اشرفی ( نظامیہ اشرفیہ فاؤنڈیشن)، امتیاز سیٹھ صاحب ( شعبان پورہ)، الطاف بابا نقشبندی اور دیگر نے کی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں: