مستقیم ڈگنیٹی نے ملیریا محکمہ کی میٹنگ طلب کیا، کئی مثبت فیصلہ ہوا

مستقیم ڈگنیٹی نے ملیریا محکمہ کی میٹنگ طلب کیا، کئی مثبت فیصلہ ہوا

پیر 12 اپریل سے مچھروں کے خاتمے کیلئے 8 روزہ خصوصی مہم، ملیریا آئیل کا چھڑکاؤ : مستقیم ڈگنیٹی 
               گزشتہ دنوں اسٹینڈنگ کمیٹی کی منعقدہ میٹنگ میں دوران مباحثہ جنتادل سیکولر جنرل سیکریٹری، رابطہ کار متحدہ محاذ کارپوریٹر مستقیم ڈِگنیٹی صاحب نے مچھروں سے پریشان شہریان کی نمائندگی کرتے ہوئے متحدہ محاذ کے ساتھی اسٹینڈنگ اراکین کے ساتھ احتجاجاً ہاتھوں میں تختیاں لیکر کھڑے ہوکر مطالبہ کیا تھا کہ مالیگاؤں کارپوریشن کے 21 پربھاگوں میں مچھروں کے خاتمے کے لئے دوا مارنے کی 21 مشینیں فراہم کی جاںٔیں اور شھر سے مچھروں کا خاتمہ کیا جائے
جسے فوری طور منظور کرتے ہوئے کارپوریشن کے ڈپٹی کمشنر نتن کآپڑنیس نے صفائی اور ملیریا ڈپارٹمنٹ کے راجو کھیرنار کو حکم دیا کہ کل سے شھر کے ہر پربھاگ میں ایک گاڑی روانہ کی جائے. 
اسی کےمطابق شہر میں روزانہ دوا کے چھڑکاؤ کے لئے مشینیں روانہ کیا گیا اور گذشتہ 4، 5 دنوں سے مچھروں کے خاتمے کیلئے دوا کا چھڑکاؤ کیا جارہا ہے مگر دوا کی مقدار کم ہونے کی وجہ سے مچھروں کا خاتمہ نہ ہونے کی شکایت باربار مستقیم ڈِگنیٹی صاحب کو کی گئی جس پر فوری طور پر مستقیم ڈگنیٹی صاحب نے 9 اپریل جمعہ کے دن صبح بارہ بجے ملیریا ڈپارٹمنٹ کے راجو کھیرنار، منیش ٹھاکرے اور دیگر ذمہ داران کے ساتھ میٹنگ کی اور گفت و شنید کرتے ہوئے اپنے مفید مشورے دیے اور میٹنگ میں مچھروں کے خاتمے کیلئے کئی اہم لائحہ عمل طئے کیا گیا ▪️ پیر کے دن سے فوارنی مشین کے ذریعے دوا کے چھڑکاو کےساتھ ساتھ فوگنگ مشینوں کے ذریعے مچھروں کے خاتمے کیلئے 8 روز کی خصوصی مہم شروع کی جائے گی. ▪️ ندی کے جمع پانی میں ملیریا آئیل کا چھڑکاؤ. ▪️ پیر تک بلاکیج گٹر کی معلومات اکٹھا کر کے بلاکیج گٹر کے جمع شدہ گندے پانی پر ملیریا آئیل کا چھڑکاؤ 
               مستقیم ڈگنیٹی نے عوام کو معلومات دیتے ہوئے کہا کہ مچھروں کی افزائش نسل کی 7 دن کی مدت ہوتی ہے 7 دن میں مچھر مر جاتے اور اسی 7 دن میں جمع گندے پانی میں انڈے کے ذریعے نئے مچھروں کی پیدائش ہوتی ہے. مچھروں کی نسل کو بریک چین کرنے کیلئے مچھروں کے خاتمے کیلئے 8 دنوں کی مہم چلائی جائے گی. موصوف نے شہریان سے اپیل کیا کہ شہر کی گلیاروں میں اتی کرمن کی وجہ سے فوارنی مشین اگر نہیں جا پاتی تو شہریان تعاؤن اتی کرمن کی روکاوت کو دور کرے اور ہر حصے میں مچھروں کی دوا کا چھڑکاؤ کرنے میں مدد کریں. اسی کے ساتھ مستقیم ڈِگنیٹی صاحب نے شہریان سے مزید کہا کہ وہ اپنے گھروں میں پانی کھلا نہ رکھیں اور خود بھی صاف صفائی پر دھیان دیں. 
پریس ریلیز 
سہیل عبدالکریم
ترجمان جنتادل سیکولر مالیگاؤں

کوئی تبصرے نہیں: