سہارا اسپتال کرایہ پر دیا گیا ۔ وہاں کے کورونا معاملات سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ۔۔۔لطیف انور
مالیگاؤں (نامہ نگار) شہر میں کورونا مریضوں کی زیادہ تر اموات سہارا اسپتال میں ہوتی ہیں ، سہارا اسپتال میں آئے دن احتجاج اور تو تو میں میں کی واردات سامنے آتی ہیں۔ عوامی مذاحمت کی وجہ سے وہاں سے ڈاکٹرس نے ہڑتال بھی کی ، کئی لیڈران نے بھی اسپتال کے تعلق سے تنقید و مظاہرہ کیا ۔ کارپوریشن کا کہنا ہیکہ سہارا اسپتال میں زیادہ تر کریٹیکل مریض آتے ہیں۔ سرکاری ڈاکٹرس کا کہنا ہیکہ طبی وسائل و اسباب کی کمی لے دے کر سہارا اسپتال اموات کو لیکر بدنام ہوتا جارہا ہے ۔
اس تعلق سے عوام میں بدگمانیاں پھیل رہی ہیں ۔ اس بابت عبدالطیف انور و اسپتال اسٹاف نے نمائندہ کو بتایا کہ سہارا اسپتال گزشتہ گیارہ مئی سے کارپوریشن کو کووڈ کیلئے کرایہ پر دیا گیا ہے ۔ کورونا معاملات سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے ۔ یہاں کے تمام تر کورونا معاملات کارپوریشن اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ دیکھتا ہے۔ان معاملات سے اسپتال انتظامیہ و اسٹاف کا کوئی تعلق نہیں ۔ عبد الطیف انور نے تاسف کے ساتھ کہا کہ کورونا مہاماری میں خراب ہوتے حالات کو دیکھ کر ہم نے سہارا اسپتال عوامی فلاح کیلئے کارپوریشن کو کرایہ پر دیا تھا ۔ کرایہ تو درکنار ، اس سے اسپتال کی بدنامی ہورہی ہے۔ عوام اس بات کا دھیان رکھے ۔ اسپتال انتظامیہ نے کہا کہ اگر حالات یوں ہی رہے تو ہم کارپوریشن سے اسپتال واپس بھی لے سکتے ہیں۔
اسپتال کرائے پر دیئے جانے کے بعد سے اب تک ہمارا پورا اسٹاف انسانی ہمدردی کے تحت رات دن بڑے خلوص سے مریضوں اور کارپوریشن انتظامیہ کی مفت مدد و تعاون کررہے ہیں ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں