بیاد گار مرحوم زین الدین حسین منصوری کی ایک سالہ برسی پر میڈیکل اسکیم
غرباء اور مزدور طبقے کےلوگ مہلک, خطرناک اور بڑی بیماری کے علاج کیلئے فائدہ اٹھائیں
مالیگاؤں (پریس ریلیز) کورونا ماہماری کے ایسے ایام میں جب ہر دواخانہ چاہے پرائیویٹ ہو یا سرکاری باہر کے کرونا پیسنٹ سے بھرے پڑے ہیں اور ہمارے یہاں کہ وہ مریض جو کرونا سے منسلک نہیں انہیں بڑی دشواری و تکلیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور پھر دواخانوں میں جلدی ایڈمیٹ بھی نہیں کیا جا رہا ہے. ایسے حالات میں شہر کے چنندہ ذمہ داران جو ہمیشہ سے اس شہر کی خدمت کرنے میں آگے آگے رہتے ہیں انہی لوگوں نے شہر کیلئے ایک اسکیم کا انعقاد کیا جس میں ایک پرائیویٹ اسپیشل ہاسپٹل جہاں پر کورونا کا کوئی پیسنٹ بھی نہیں ہوگا. بہترین آرائش و زیبائش میں بنا ہاسپٹل اور اسی ہاسپٹل میں شہر کی عوام کیلئے 60 پرسنٹ ڈسکاؤنٹ میں عوامی خدمت کیلئے آپریشن کروا کر دیا جائے گا.
اس اسکیم میں زیادہ سے زیادہ 100 آپریشن کروائے جائے گے اور ڈسکاؤنٹ کی رقم زین الدین منصوری کے ادارہ کے ممبران ادا کرے گے.
اس میڈیکل اسکیم میں مختلف بیماریوں کا آپریشن اپنڈکس, پتھری,ہرنیا, بچہ دانی, چھوٹی موٹی گانٹھ اور دیگر بیماریوں کا علاج کیا جائے گا.رابطہ کیلئے گلشن ابراہیم زین الدین حسین منصوری صاحب کے گھر کے پاس سماج وادی پارٹی آفس پر کسی بھی وقت آکر ملاقات کریں.
مزید معلومات کیلئے رابطہ قائم کریں
شریف حسین منصوری 9049414962
سہیل ڈالریا 9823087860
نفیس مہتا 9834150032
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں