لاک ڈاون کسی بھی حال میں منظور نہیں. رمضان المبارک میں مساجد میں ہر حال میں نمازیں ہونگی*. *مولانا عبدالحمید ازھری

*کل جماعتی تنظیم و راشٹریہ مسلم مورچہ کی لاک ڈاون کو لیکر ٹھوس نمائندگی*
*پولس پرشاشن سے لیکر وزیر اعلیٰ و حکومت وقت تک مطالبات روانہ*
لاک ڈاون کسی بھی حال میں منظور نہیں. رمضان المبارک میں مساجد میں ہر حال میں نمازیں ہونگی*.  
*مولانا عبدالحمید ازھری
 گزشتہ دنوں حکومت مہاراشٹر کے آنا فانا لاک ڈاون لگائے جانے سے مقامی سطح سے لیکر پورے مہاراشٹر میں جو عوامی ناراضگی کا سلسلہ دراز ہوااس میں مقامی سطح پر پولیس کنٹرول روم کی میٹنگ سےبیباکانہ و دو ٹوک انداز میں مولانا عبدالحمید ازھری نے پولس پرشاشن و حکومت وقت کو صاف الفاظ میں انتباہ دیا کہ کسی بھی طرح کا لاک ڈاون ہمیں منظور نہیں نیز رمضان المبارک میں مساجد میں ہر حال میں نمازیں ہونگی اس طرح کے مطالبات پر مبنی ایک میمورنڈم بھی حکومت وقت کو پولیس کے ذریعے فوری طور پر روانہ کیا گیا اور حکومت ان مطالبات پر سنجیدگی سے لیتے ہوئے آج مجبوراً انھیں پیر سے تمام دوکانوں اور بازاروں تک کو کھلی رہنے کا فیصلہ کرنا پڑا صرف سنیچر اتوار کو چھوڑ کر بقیہ دن بازاربھی کھلا رہے گا عوام تمام حکومتی گائیڈ لائن کا پالن کرتے ہوئے اپنے کام کو انجام دے
مقامی سطح پر پولیس و حکومت پر دباؤ بنائے جانے کی چو طرفہ ستائش کی جا رہی ہے کہ غیر سیاسی طور پر فقط مفاد عامہ کے لئے حکومت سے دو دو ہاتھ کرنے لئے کل جماعتی تنظیم و راشٹریہ مسلم مورچہ ہمشہ میدان عمل میں رہے گی نیز پولیس عملہ کا شکریہ ادا کیا جاتا ہے انھوں نے فوری طور مطالبات حکومت کے سپرد کئے اور حکومت کو نرم اور سنجیدہ ہونا پڑا

کوئی تبصرے نہیں: