پچاس لاکھ تخمینہ سے ہاٹ مکس روڈ تعمیر واہ مئیر محترمہ
مالیگاؤں شہر میں شیخ رشید صاحب خانوادہ کی محنت و جدوجہــــد سے شہر میں تعمیری کام ہوتے رہے ہیں اور الحمدُ لِلّه ہورہے ہیں شیخ رشید صاحب کی سرپرستی میں کانگریس پارٹی کے کارپوریٹر جنہیں شیخ رشید صاحب کے میئر رہتے ہوئے فنڈ دیا گیا اور موجودہ وقت میں میئر طاہرہ شیخ صاحبہ نے بھی فنڈ فراہم کیا ساتھ ہی اپوزیشن پارٹی کے کارپوریٹروں کو بھی فنڈ دیا اگر نہیں دیتے تو شہر میں کام نہیں ہوتا لیکن بھید بھاؤ کی سیاست سے پرے شہر کے مفاد کے لئے ہر پارٹی سے منسلک کارپوریٹروں کو فنڈ دیا گیا
اسی طرح وارڈ نمبر 13 میں کارپوریٹر اپنی ذمہ داری بخوبی انجام دے رہے ہیں مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن میئر طاہرہ شیخ صاحبہ کی خصوصی دلچسپی سے اور سابق میئر شیخ رشید صاحب کی سرپرستی میں کارپوریٹر سلیمہ بی سیّد سلیم کے فنڈ سے معاون کارپوریٹر سیّد مسلم کی محنت و جدوجہــــد سے جعفر نگر سروے نمبر 95/1 مسجد بنی عقیل سے زم زم ہاسپٹل تک 50 لاکھ روپئے تخمینہ سے ہاٹ مکس روڈ کا افتتاح سابق میئر شیخ رشید صاحب کے دست مبارک سے کیا گیا
اس افتتاحی تقریب میں کارپوریٹر ظفر احمد، سابق کارپوریٹر کلیم ماڈرن، سابق کارپوریٹر اسماعیل مُلا، صمد سیٹھ، رئیس سیٹھ، ذاکر پی اے، رئیس انصاری، عبدالطیف بھائی، ، فاروق بھائی، امانت سیٹھ، ایڈوکیٹ توقیر رضوی، سیّد جنید،جاوید جے ٹی، اطہر انصاری، عبدالمطلب بھائی کے علاوہ محلہ کے نوجوان و بزرگ شامل تھے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں