مارچ مہینے میں پیلے راشن کارڈ پر مکئی کی تقسیم نہیں

گذشتہ ماہ شان ہند نہال احمد کی ایف ڈی او سے ملاقات کا اثر

مارچ مہینے میں پیلے راشن کارڈ پر مکئی کی تقسیم نہیں
مالیگاؤں یکم مارچ 2021 بروز پیر: 
           مقامی ایف ڈی او محکمہ پیلے راشن کارڈ و انت اُدئے کارڈ پر فروری ماہ سے گیہوں کی جگہ مکئی تقسیم کرنے کی راہ پر تھا جس کی مخالفت میں جنتادل سیکولر کے ایک موقر وفد نے شانِ ہند نہال احمد صاحبہ کی قیادت میں ایف ڈی او آفیسر سے ملاقات کی. شان ہند صاحبہ نے عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے ایف ڈی او سے کہا تھا کہ مالیگاؤں شہر میں مکئی پسند نہیں کی جاتی اور شہر میں مکئی کا کسی قسم کا گھریلو استعمال نہیں ہوتا. مالیگاؤں شہر مزدوروں کا شہر ہے اور یہاں عام طور سے طاقت ور غذا ہونے کی وجہ سے گیہوں کی روٹی استعمال کی جاتی ہے. اس لئے مکئی کی سپلائی پر روک لگائی جائے. 
       جنتادل کے اس مطالبے پر ایف ڈی او آفیسر نے ایک خط کے ذریعے محترمہ شانِ ہند صاحبہ کو مطلع کیا تھا کہ چونکہ فروری مہینے کی مکئی گودام میں آگئی ہے اس لئے ایک مہینہ درگذر کیا جائے آئندہ مہینے یعنی مارچ سے مکئی کی سپلائی معطل کردی جائے گی. 
             شان ہند صاحبہ کے ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق فروری کے آخری ہفتے میں شانِ ہند نہال احمد نے ایف ڈی او کو بذریعۂ فون یاد دہانی اور تاکید کی کہ مارچ میں پیلے راشن کارڈ پر مکئی سپلائی نہ کی جائے ورنہ پیلے راشن کارڈ صارفین کو لے کر احتجاج کیا جائے گا جس کا اثر یہ ہوا کہ ایف ڈی او محکمے کی جانب سے مارچ مہینے میں مکئی نہیں تقسیم کی جائے گی. 
       ناسک ضلع کے دیگر تعلقوں میں مارچ مہینے میں بھی مکئی کی تقسیم ہوگی مگر مالیگاؤں شہر میں اپوزیشن لیڈر محترمہ شانِ ہند صاحبہ کے اس معاملے میں مسلسل فالو اَپ اور دباؤ کی وجہ سے پیلے راشن کارڈ صارفین کو راحت ملتی نظر آ رہی ہے. 
           واضح رہے کہ گذشتہ ماہ ایف ڈی او سے ملاقات کیلئے جانے والے وفد میں محترمہ شانِ ہند نہال احمد صاحبہ کے ہمراہ سلیم گڑبڑ، عبدالباقی راشن والا، عارف حسین پاپا، عبدالغنی، نعیم کھاناول، آفتاب عالم، عبدالرحمٰن انصاری، عمران باقی، عبدالرحمٰن للّا، محمد عامر، عبداللہ، ذاکر فٹر، ابولیث انصاری وغیرہ شامل تھے.

کوئی تبصرے نہیں: