عضباء ایجوکیشنل اینڈ شوشل ویلفیئر سوسائٹی میں حافظ جمیل صاحب اشاعتی صاحب کا پرتپاک استقبال
مورخہ 5 مارچ بروز جمعہ بعد نماز عشاء عضباءایجوکیشنل اینڈ شوشل ویلفیئر سوسائٹی آفس رونق آباد میں سرپرست عضباء سوسائٹی جناب افروز خان صاحب کی صدارت میں حافظ جمیل صاحب کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا اس تقریب میں حافظ جمیل صاحب اشاعتی کا جمیعت العلماء پربھاگ نمبر 4 کی صدارت ملنے پر عضباء ایجوکیشنل اینڈ شوشل ویلفیئر سوسائٹی رونق آباد کی جانب سے استقبال کیا گیا اور موصوف کو اس عہدہ جلیلہ ملنے پر مبارکباد پیش کی گئی ۔ موصوف کی خدمات اورصلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے جمیعۃ العماء کے مقامی زمہ داران نے حافظ جمیل صاحب کو پربھاگ نمبر 4 کی صدارت کے لئے منتخب کیا ہم نوجوانان عضباء سائٹی ان زمہ داران کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ حافظ صاحب جمیعت العلماء کو اور مظبوط اور منظم کرنے میں بھر پور کوشش کرینگے اور اس کوشش میں جہاں کئی ہماری ضرورت محسوس ہوگی ہم ان شاءاللہ جمیعت العلماء کا تن من دھن سے ساتھ دینگے ۔
اس استقبالیہ تقریب میں کلیم ماڈرن صاحب ،صدر واراکین عضباء سوسائٹی و نوجوانان رونق آباد، سلامت آباد، محوی نگر، مولانا حنیف ملی نگر، بھی شریک تھے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں