حکومت کا اردو اساتذہ کے ساتھ سوتیلا سلوک، ریاستی ٹھاوٹ گروپ میں ایک بھی اردو ٹیچر نہیں، شامل کرو

حکومت کا اردو اساتذہ کے ساتھ سوتیلا سلوک، ریاستی ٹھاوٹ گروپ میں ایک بھی اردو ٹیچر نہیں، شامل کرو۔ 
ممبئی( نامہ نگار ) :اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ11138 کے بانی و جنرل سکریٹری ساجد نثار احمد نے بتایا کہ حکومت مہاراشٹر کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے نائب سکریٹری راجندر پوار نے 5 مارچ 2021 کو حکومتی آڈر جاری کیا ہے جس کے مطابق صوبہ کے تعلیمی  میدان میں ترقی کرنے کے لئے مدد، و رینمائی حاصل ہو اس کے لئے ایجوکیشنل کمشنر وشال سولنکی صاحب کی صدارت میں  مختلف مشہور، ریاستی مثالی معلم،و آفیسران کل 30 ممبران پر مشتمل وچار گٹ، ٹھاوٹ گروپ بنایا گیا ہے۔ لیکن افسوس اس گروپ میں ایک بھی اردو میڈیم کے مثالی معلم کا نام شامل نہیں ہے۔‌صوبہ میں تقریباً چار ہزار سے زائد اردو میڈیم اسکول ہیں جن میں پندرہ ہزار سے زائد اساتذہ برسرِ روزگار ہیں، مگر ایک بھی اردو ٹیچر کو گروپ میں شامل نا کرنا آفیسران کی افسر شاہی کو اجاگر کرتا ہے۔ اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 کی جانب سے ریاستی صدر محبوب تامبولی، سکریٹری ساجد نثار احمد، خاتون شاخ صدر ناہید خاتون، نائب صدر شیخ ذکی احمد، الطاف احمد، محمد سمیع مومن، صدیق ماسٹر، اسرالدین فاروقی، مرزا شفیق بیگ، جمال الدین بندرکر، شہاب الدین پرکار نے ایجوکیشن منسٹر ورشا گایکواڑ میڈم، ایجوکیشن سکریٹری وندنا کرشنا، کمشنر وشال سولنکی، ایس سی ای آر ٹی ڈائیریکٹر دینکر ٹیمکر سے مطالبہ کیا ہے کہ ریاستی لیول ٹھاوٹ گروپ میں اردو میڈیم کے مثالی معلم کا نام بھی شامل کیا جائے۔

کوئی تبصرے نہیں: