طاہرہ شیخ رشید کا ہر دور تعمیری آگرہ روڈ تعمیر بھی اہم کام
آج شام اگرہ روڈ اور اس سے متصل گٹر کے کاموں کا افتتاح عمل میں آیا شیخ رشید صاحب کی سرپرستی میں اس موقع پر کارپوریشن انتظامیہ کانگریس رضاکاران موجود تھے
طاہرہ شیخ رشید نے اس اہم ضرورت کی تکمیل پر اللہ رب العزت کا شکریہ ادا کیا ذمہ داران نے بتایا کہ اس روڈ سے جو تکالیف تھیں اس کا سد باب ہوگا اس کام میں شفافیت ہو اس پر بھر پور توجہ دی جائے گی اطراف کے افراد تعمیراتی مراحل میں تعاون کریں کوالیٹی اور میعار سے متعلق کوتاہی قطعی برداشت نہیں کی جاۓ گی وہیں شہر بھر میں ہوۓ کاموں کا بھی ذکر کیا گیا مزید اہم کاموں کا اعادہ کیا گیا
کووڈ سے متعلق احتیاط ملحوظ رکھا گیا بلا تکلیف متعینہ مدت میں کام ہو جائے اس کے لیے نگرانی رکھے جانے کا بھی اظہار کیا گیا اطراف کے ساکنان سمیت شہری و بیرونی راہ گیروں کو اب آگرہ روڈ سے متعلق راحت ہوگی وہیں شرکاء میں اس افتتاحی تقریب کو لیکر کافی جوش و خروش دیکھنے کو ملا گزشتہ مہینے بھر سے اس روڈ اے متعلق سوشل میڈیا پر بیداری رہی وہیں دو روز سے مبارکبادی کی مختلف پوسٹس بھی زورں سے چلتی رہی
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں