ٹیسٹو فو کمپنی کی باوقار تقریب تقسیم انعامات
ٹیسٹو فو کمپنی کی جانب سے منعقدہ کوئز انعامی مقابلے کے تمام سوالات کے صحیح جوابات آپ کی خدمت میں پیش ہے۔ آپ کے کتنے جوابات درست تھے آپ یہاں سے جانچ کر سکتے ہیں۔
مالیگاؤں: 12 مارچ ،ٹیسٹو فو مسالہ کمپنی کی جانب سے منعقدہ کوئز انعامی مقابلے میں آج انعام یافتگان کو انعام تقسیم کئے گئے۔ آج کی اس تقسیم انعامات تقریب میں خواتین کی اکثریت موجود تھی۔ پروگرام بہت شاندار رہا جس کی صدارت تعلیمی ادبی و دینی شخصیت عالیجناب اشفاق لعل سر نے فرمائی۔
جناب قاری زبیر احمد عثمانی نے تلاوت قرآن پاک کے ذریعہ پروگرام کا آغاز کیا۔ پروگرام کی غرض و غائیت پیش کرتے ہوئے ٹیسٹو فو کمپنی کے مالک جناب اجمل خان صاحب نے کہا کہ ہمارا شہر دینی علمی و ادبی شہر ہے۔ اس لئے ہم اس شہر کی شناخت کو برقرار رکھتے ہوئے اس طرح کا پروگرام ترتیب دیا۔ ایسے مقابلوں سے طلباء تعلیم اور کتاب سے قریب آئیں گے۔انہیں علم سے رغبت حاصل ہوگی۔ موصوف نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ شہر کے دیگر تاجر حضرات اور ادارے بھی اس طرح کے پروگرام منعقد کرنے میں پہل کریں گے۔
صدر موصوف نے صدارتی خطبہ میں کوئز انعامی مقابلہ کی ستائش کی اور کہا کہ طلباء میں تعلیم سے رغبت اور کچھ معلوم کرنے کی جستجو ہمیں نظر آئی کیونکہ طلباء ہمارے پاس صحیح جوابات معلوم کرنے آتے تھے۔ موصوف مدلل علمی گفتگو فرمائی۔
اس پروگرام میں مہمانان خصوصی کے طور پر وسیم سر ( خاتون ایجوکیشن سوسائٹی )، امجد سر (شوقی کتاب گھر)۔حافظ عبداللہ ابن مفتیمحمد اسماعیل صاحب، نثارخان محبوب فوٹو اسٹوڈیو،جناب عبدالواحد، محترمہ مہ جبین، جناب شعیب فیمس صاحب فیضان انصاری، شاہد پریزم و دیگر معززین شہر موجود تھے۔
اس پروگرام کی نظامت جناب عمران راشد نے فرمائی۔ کوئز کمیٹی کے ایڈوائزر جناب اخلاق احمد انصاری صاحب کی رسم شکریہ کے ساتھ تقسیم انعامات کا پروگرام اختتام پذیر ہوا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں