بد عنوان نوکر شاہ کے خلاف مستقیم ڈگنیٹی کی شاندار فتح در اصل شہرِ مالیگاؤں کی فتح ہے

بد عنوان نوکر شاہ کے خلاف مستقیم ڈگنیٹی کی شاندار فتح در اصل شہرِ مالیگاؤں کی فتح ہے
بہت زور و شور سے ریلائبل گراؤنڈ پر اوپن ٹینٹ ہاسپٹل لادنے اور لدانے کی کوشش کرنے سے لے کر کئی اہم معاملات میں برسرِ اقتدار کی چوریوں میں برابر کے شریک سمجھے گئے میونسپل کمشنر دیپک کاسار کے خلاف عدم اعتماد کی تجویز یکطرفہ رائے 80/ ووٹوں سے منظور کر لی گئی اِس کا کریڈٹ جنتادل سیکولر کے مستقیم ڈگنیٹی کو جاتا ہے جنہوں نے شہر کا نقصان کرنے والے کمشنر کے خلاف روزِ اول سے کارروائی کی.

مخالفین بھی اس بات کو مانتے ہیں کہ جس نہج پر مستقیم ڈگنیٹی نے کام کیا وہ پورے شہر کے اجتماعی مفاد میں ہے.


اصول اور مضبوط سیاسی نظریہ رکھنے والے مستقیم ڈگنیٹی نے ایوانِ اقتدار ( میونسپل کارپوریشن ہاؤس) کے طرزِ فکر و عمل میں تبدیلی لانے کی کامیاب کوشش کی ہے. 

مستقیم ڈگنیٹی نے نہالی سوچ کو وسعت دیتے ہوئے تانا شاہ مزاج رکھنے والے میونسپل کمشنر دیپک کاسار کو گھر کا راستہ بتایا ہے.

مستقیم ڈگنیٹی نے بد عنوانی میں  جی رہے گھاگ سیاسی لیڈروں کو اپنی دور اندیشی  کا قائل کر لیا ہے.

مستقیم ڈگنیٹی کی سرکاری نوکر شاہ طبقے میں دھاک اور دبدبے میں اضافہ ہوا ہے.

اعلیٰ طبقے تک رسائی رکھنے والے میونسپل کمشنر دیپک کاسار کی بد عنوانی کے خلاف یہ شاندار فتح در اصل مالیگاؤں کی با شعور عوام کی فتح ہے.

کوئی تبصرے نہیں: