شہر کے دیو پور بڑا قبرستان میں حفاظتی دیوار کی تعمیر کے لئے 25 لاکھ کی خطیر رقم منظور

شہر کے دیو پور بڑا  قبرستان میں حفاظتی دیوار کی تعمیر کے لئے 25 لاکھ کی خطیر رقم منظور    
 کل ہند مجلس اتحادالمسلمین رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ کی کاوشوں سے ریاستی وزیر برائے اقلیت نواب ملک کی جانب سے فنڈ کو منظوری  
شہر عزیز کے رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ نے دھولیہ شہر کے دیو پور علاقے میں بڑا قبرستان کی حفاظتی دیوار کی تعمیر کے لئے 25 لاکھ روپے کے فنڈ کو منظور کروایا ہے۔ دیو پور بڑا قبرستان میں حفاظتی دیوار کی حالت نہایت خستہ حال ہو چکی ہے ۔ دیوار پر جگہ جگہ گڑھے پڑے ہوئے ہیں جس کے ذریعے آوارہ جانور جیسے کتے اور خنزیر قبرستان میں داخل ہو جاتے ہیں اور قبروں کی بے حرمتی کرتے ہیں جس کی بنا پر شہریوں اور اہلیان محلہ کے جذبات مجروح ہوتے ہیں ۔ مقامی رہائشی لوگ ایک عرصے سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ قبرستان کے چاروں طرف حفاظتی دیوار تعمیر کی جائے ۔ اس تعلق سے گزشتہ دنوں رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ سے ملاقات کر کے دیو پور بڑا قبرستان کی حفاظتی دیوار کی تعمیر کے لئے تحریری میمورنڈم پیش کیا تھا ۔ اسی سلسلے میں رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ نے ریاست کے اقلیتی وزیر نواب ملک سے منترالیہ ممبئی میں ملاقات کر کے دیو پور بڑا قبرستان کی حفاظتی دیوار کی تعمیر کے لئے 25 لاکھ روپے کا  فنڈ منظور کرنے کا مطالبہ کیا تھا ۔ رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ کے مطالبات کو بغور سننے کے بعد ریاستی وزیر برائے اقلیتی امور نواب ملک نے دیو پور بڑا قبرستان کی حفاظتی دیوار کی تعمیر کے لئے 25 لاکھ کی خطیر رقم کو منظوری دی ہے ۔ دیو پور بڑا قبرستان کی حفاظتی دیوار کی تعمیر کے لئے فنڈ کو منظور کئے جانے پر اہلیان دیو پور اور شہریوں نے رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ  کا شکریہ ادا کر کے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں: