مہا وکاس اگھاڑی سرکار کی جانب سے محکمہ تعلیمات کے لئے بجٹ میں 2140 کروڑ، اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ نے کیا خیر مقدم

مہا وکاس اگھاڑی سرکار کی جانب سے محکمہ تعلیمات کے لئے بجٹ میں 2140 کروڑ، اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ نے کیا خیر مقدم
ممبئی نامہ نگار/ مہا وکاس اگھاڑی سرکار کی جانب سے سال 2021-22 کے لئے سالانہ بجٹ میں محکمہ تعلیمات کو تعلیمی شعبے میں ترقیاتی کاموں کو انجام دینے کے لئے بجٹ میں 2140 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں جس کا اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 نے خیر مقدم کرتے ہوئے ساجد نثار احمد نے امید ظاہر کی ہے کہ جلد از جلد حکومت اسکولوں و اساتذہ کے لئے گرانٹ تقسیم کا جی آر جاری کر دیے اور شکشک سمنوے سنگھ کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے۔ ساجد نثار احمد نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے بجٹ اعلان کہ تمام دیہی علاقوں کی طالبات کو گاؤں سے اسکول جانے کے لئے مفت بس اسکیم قابل تحسین اقدام ہے۔ نیز ناسک، سندھو درگ، راے گڈھ، ستارا، عثمان آباد، اور پربھنی، امراوتی ضلع میں میڈیکل کالج کا قیام اور 17 میڈیکل کالج کو جوڑ کر فزیکل تھرپی کالج کا قیام اچھا قدم ہے۔ مہا وکاس اگھاڑی سرکار کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید کرتے ہیں کہ بجٹ میں مختص 2140 کروڑ کا استعمال واقعی میں ترقیاتی کاموں کے لئے متعلقہ محکمے کی جانب سے ہونا چاہیے۔

کوئی تبصرے نہیں: