مشترکہ مزدور یونین بند کے خلاف لیبر آفیس پہنچا تحریک کا انتباہ
مشترکہ مزدور یونین بند کے خلاف لیبر آفیس پہنچا تحریک کا انتباہ۔ بروز جمعرات 11فروری دوپہر 4:00 بجے سیتو آفیس سے مشترکہ مزدور یونین کا وفد بند میں مزد وروں کے نقصانات کولیکر لیبر آفیس پہنچا اس وفد میں رمیش جگتاپ (CITU ) وصی احمد سیو سینا کامگار سینا اکبر خان مالیگاوں گانٹھ پیکنگ ورکرس اشفاق احمد ( ال مالیگاوں میتھا یونین شامل تھے گانٹھ پیکنگ ورکرس کے مسائل کی بات کرتے ہوۓ اکبر خان نے لیبر آفسر کو بتایا کارخانےبند ہونے کی وجہ سے گانٹھ پیکنگ نہیں ہوتی اور مالک ھم کو کھوٹی نہیں دیتا سائزنگ مزدوروں کی نمائندگی کرتے ہوۓ سائزر / بیگاری اور فائر مین کو بند میں مالک کی طرف سے پگار کم اور وارپروں کو بند میں کچھ بھی نہیں دینے کی بات لیبر آفسر کوبتائی۔ رمیش جگتاپ اور وصی احمد نے پاور لوم مزدوروں کی کھوٹی کا مطالبہ کرتے ہو ۓ لیبر افسر کو سخت کاروئی کرنے کا مطالبہ کیا وفد میں شامل میتھا یونین کے اشفاق احمد دوری لگانے والے میتھا کامگار کو بند کی پگار نہیں دی جاتی اس پر کاروئی کرنے کی مانگ کی وفد نے مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت لیبر آفس پر دھرنا اندولن کرنے کی وارنگ دی۔/ اظھر خان
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں