نصر فاونڈیشن میر ج بیورو اور میڈیکل ہیلپ سینٹر کا افتتاح جمعہ کو
مالیگاؤں نامہ نگار شہر میں بلا تشہیر فلاحی کام انجام دینے والی تنظیم نصر فاونڈیشن جس کے ذریعے رعایتی داموں میں ادویات فراہمی کا سلسلہ جاری ھے وہیں دور دراز کے علاقوں کے جسد خاکی کو قبرستان لے جانے کے لیے سیارہ آخرت کے ذریعے بھی فلاحی خدمات انجام دی جارہی ہے اب الحمدﷲ نکاح اور شادی بیاہ رشتہ ازدواج کی رہنمائی کے لیے میرج بیورو اور نکاح فورم بھی شروع کیا جارہا ہے جہاں سے مقامی رشتوں سے متعلق رہنمائی اور قانونی امداد وہدایت فراہم کی جاۓ گی وہیں طبی رہنمائی سرکاری اسکیموں کی حصول یابی میں اعانت کی جاۓ گی جمعہ 19فروری شام چار بجے نصر میڈیکل نزد جونا فاران ہاسپٹل پر دونوں کاموں کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی ہے ذمہ داران نے شرکت کی گزارش کی ہے نصر فاونڈیشن کے ذریعے شہر میں خاموش خدمات انجام دینے جاتی ہے جو قابل تقلید عمل ہے شہر میں اسی طرح بے لوث بلا مفاد کام کرنے والوں کی ضرورت ہے دیگر اداروں کو بھی ان کاموں کی تقلید کرنا چاہیے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں