20 فروری 2021 بروز سنیچر جمیعت علماء اورنگ آباد کے زیراہتمام عظیم الشان اصلاح معاشرہ عباس فنکشن ہال روشن گیٹ میں منعقد ہوا۔
جس میں صدر جمعیت علمائے ہند حضرت مولانا ارشد مدنی صاحب کے جانشین حضرت مولانا سید محمد اظہر صاحب مدنی اور مفتی حفیظ اللہ صاحب اور مفتی عبداللہ صاحب ممبئی،مولانا فاروق وستانوی صاحب تشریف لائے۔ اور مقامی طور پر سب ہی مکتبہ فکر کے علمائے کرام نےشرکت کی۔ اصلاح معاشرہ کے عنوان پر اپنے خیالات کے اظہار فرمایا۔ معاشرے کی اصلاح پر زور دیا۔ ان علمائے کرام کی موجودگی میں نکاح ایک عبادت ہے۔جہیز کی تباہ کاریاں،نامی کتاب کا اجراء عمل میں آیا۔واضح رہے کہ اس کتاب کے مرتب۔قاری حفیظ الرحمن شمشی مالیگاؤں ہے۔جس میں ملک کے اکابرین،جید علمائے کرام کے مضامین اور اقتسابات ہیں۔ اس پروگرام میں الحمدللہ بہت سارے علماء کی تعداد زیادہ تھی ۔
شرکت کرنے والوں میں بڑی تعداد میں علمائے کرام موجود تھے۔ جلسے میں جس کتاب کا اجراء ہوا ۔ یہ کتاب 80 صفحات پر مشتمل ہے. جو برائیاں, جو فتنے پیدا ہو رہے ہیں .ان چیزوں کو اس کتاب میں واضح کیا گیا ہے ۔جو کےدانشوران کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔اور اسلامی معاشرہ کے علمبرداروں کے لئے بہترین تحفہ ہے۔ اس کتاب کو ہر گھر میں پہنچانا چاہیے۔ تاکہ ان کو بھی علم ہو۔ تاکہ ہم اور آپ خرافات کا خاتمہ کریں۔حافظ اقبال انصاری نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔مالیگاؤں سے خصوصی طور پر ماسٹر فیضی اخلاق احمد۔اسلم ماسٹر،حافظ فیض الرحمن،حاجی شاہد انجم، مجاہد ڈرائیور،نے شرکت کی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں