مسنون نماز سیکھنے سکھانے کی کامیاب مجالس کا انعقاد

مسنون نماز سیکھنے سکھانے کی کامیاب مجالس کا انعقاد.
(رپورٹ: قاری عظمت اللّٰہ نعمانی) الحمدللہ! دارالعلوم نعمان بن ثابت رحمۃ اللہ علیہ، گولڈن نگر،مالیگاؤں کے زیرِ اہتمام مندی کے سبب کاروبار بند میں عوام الناس کے قیمتی اوقات کو ضائع ہونے سے بچانے کےلئے نیز فرصت کے اِن قیمتی ایّام کو یادگار بنانے اور کبھی نا ختم ہونے والی نیکیوں کے حصول کا ذریعہ و سبب بنانے کےلئے مورخہ ۱۱ فروری بروز جمعرات تا ۱۴ فروری ۲۰۲۱ بروز اتوار مسجدنور جعفرنگر، مسجد زہرہ حجن گولڈن نگر، مسجد اشرف بی باغ یاسین اور مسجد محسنہ نعمت باغ میں چار مجالس بعنوان " نماز سنت کے مطابق کیسے پڑھیں؟ " منعقد کی گئیں. اِن قیمتی مجالس میں حضوراقدس صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے ارشاد مبارک " نماز اس طرح پڑھو جس طرح مجھے پڑھتے ہوئے دیکھتے ہو.(بخاری شریف)" کی روشنی میں ہم مسنون نماز کس طرح اداکریں؟ نیز نماز کے فرائض، واجبات، سنن و مستحبات کیا کیا ہیں؟ آسان انداز میں حضرت مولانا مجاہد الاسلام ملّی صاحب، حضرت مولانا مفتی محمد اسماعیل افسر قاسمی صاحب،حضرت مولانا مفتی محمد عارف قاسمی صاحب اور حضرت مولانا مفتی محمد زید انوری صاحب نے پیش کئے. نیز ہر مجلس میں مسنون نماز کس طرح پڑھیں اور نماز میں عام طور پر کی جانے والی غلطیوں کو بیان کرنے کے ساتھ ساتھ مجلس میں شریک تمام افراد کو نماز کی عملی مشق بھی کروائی گئی. اور ہر ہر رکن کی اصلاح کروائی گئی. تاکہ نماز جیسا عظیم الشّان عمل میں کسی قسم کی کمی باقی نہ رہے اس کی بھرپور کوشش کی گئی. تمام پروگرامات میں دارالعلوم نعمان بن ثابت کے معلمین نے بھر خدمات انجام دیں.تاکہ ہر شریکِ مجلس کی نماز حضور صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے مبارک ارشاد " نماز اس طرح پڑھو جس طرح مجھے پڑھتے ہوئے دیکھتے ہو. " کی روشنی مکمل مسنون نماز بن سکے. 
 تمام پروگرامات میں عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور ان نفع بخش مجالس سے استفادہ کیا.
ش.ن.الف
دارالعلوم نعمان بن ثابت، گولڈن نگر،مالیگاؤں

کوئی تبصرے نہیں: