عمیر سر نورانیہ کی بہترین نمائندگی
جعفرنگر صاف صفائی۔نل وقت پر نہ آنا۔سٹی لائٹیوں کا سیسٹم در ہم ہونے کے سبب عوام کی شکایت پر پربھاگ ادھیکاری سے ملاقات ۔جعفر نگر آگرہ روڈ ملکی باڑے سے مشہور بستی کے لوگوں کو کئی مہینوں سے کچرا نہ اٹھانے کی شکایت ہے مہینوں سے اس علاقے میں گھنٹہ گاڑی نہیں آرہی ہے جس کے سبب عوام موجودہ کارپوریٹروں سے کافی ناراض ہے۔یاد رہے یہ وہی ملکی باڑہ ہے۔جب الیکشن آتا۔تب ہر کارپوریٹر یہاں آکر سب کے ہاتھ جوڑ کر بلندو بانگ دعوے کرتا ہے اور ووٹ حاصل کرنے کے بعد مسٹر انڈیا کی طرح غائب ہو جاتا ہے۔اور پھر پورے چارسال بعد الیکشن آنے سے پہلے برساتی مینڈک کی طرح ان کی ٹرٹراہٹ شروع ہوجاتی ہے۔ اور عوام کو الگ الگ جھوٹے دعووٴں کی خیرات بانٹی جاتی ہے۔اور الیکشن بعدجب عوام ان کے پاس اپنے مسائل لیکر جاتی ہے تب کوئی کہتا ہے میں اس وارڈ کا کارپوریٹر نہیں ہو اور کوئی کہتا ہے میں اکیلاکارپوریٹر نہیں ہوں۔ اور جب الیکشن کے دن قریب آنےلگتےہیں۔ تب ایک دو لوگوں کی نمائندگی کرنے کے لیے لوگوں کو آپس میں لڑا کر بھائی کو بھائی سے لڑاتے ہیں اور گھر خاندان میں پھوٹ پیدا کرتے۔صرف اپنی سیاسی روٹی کیلئے۔ پھر اگر کوئی کام ہو یا کوئی آسمانی سلطانی ہو تو محلے کے شوشل ورکرز ہی ہر کام کیلےآگے آتے ہیں۔ جہاں روڈ کی ضرورت نہیں وہاں روڈ بنائی گئی۔پیشہ کامانے کیلئے۔اور تو اور روڈ بنانے کے بعد ان کو یاد آتا ہے کے گٹر اور پائپ لائن تو ڈالنا بھول ہی گے۔پھر سے روڈ خودو۔جس روڈپر سے چوبیس گھنٹے لوگوں کا مصلیوں کا اسکول کے بچوں کا گزر ہوتا ہے۔اور بارشوں میں گٹر کے پانی سے بھر جاتی ہے۔جس کی وجہ سے تمام لوگوں کو تکیفوں کا سامنا کرنا پڑھتا ۔اسے چار سال سے بنایا نہیں گیا۔معلومات لینے پر معلوم ہوا کے اسے الیکشن کے قریب بنایا جائے گا ۔تاکہ اسے مدعا بنا کر خود کا الیکشن سیدھا کیا جاسکے۔لیکن اب ایسے کارپوریٹروں سے عوام ہوشیار ہوچکی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں