پاورلوم صنعت بدترین بحران کا شکار بنکر اتحاد وقت کی اہم ضرورت
گزشتہ کچھ سالوں سے رہ رہ کر پاورلوم صنعت پر مصیبتیں آرہی ہیں جی ایس ٹی کے مضر اثرات سے پاورلوم صنعت سنبھل بھی نا پائی تھی کہ لاک ڈاون نے گھیر لیا یارن کی سٹہ بازاری نے تو بنکروں کی کمر ہی توڑ دی یہی مصیبتیں کیا کم تھیں کہ مرے پر سو درا کے مصداق کپڑا بیوپاریوں نے گٹ بندھن کرکے منظم طریقے سے کپڑے میں خریدی روک دی جس سے پاورلوم صنعت کساد بازاری کا شکار ہوگئی
ان مشکل حالات سے پاورلوم صنعت کس طرح ابھرے اور بنکر کس طرح سے قرض کے بوجھ سے محفوظ رہے اس کے لئے کونسا طریقہ اختیار کیا جائے؟ کیا لائحہ عمل ترتیب دیا جائے؟ ان باتوں پر غور کرنے کے لئے بنکروں کا ایکساتھ سر جوڑ کر بیٹھنا ضرروی ہے لھذا پاورلوم تنظیم کے ذمہ داروں نے مورخہ *4 فروری بروز جمعرات کو رات نو بجے حبیب لانس* (نزد نورنگ کالونی) میں بنکروں کی ایک عمومی میٹنگ کا اعلان کیا ہے لھذا کاٹن پی سی اور روٹو چلانے والے تمام ہی بنکروں سے گزارش کی جاتی ہے کہ وقت مقررہ کا خیال رکھتے ہوئے میٹنگ میں شرکت کریں ایسی گزارش پاورلوم تنظیم کے ذمہ داروں نے تمام ہی بنکروں سے کی ہے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں