وارڈ نمبر14 محمدآباد سروے نمبر136 ڈی پی روڈ کے ناجائز تجاوزات ہٹائے جائے

*وارڈ نمبر14 محمدآباد سروے نمبر136 ڈی پی روڈ کے ناجائز تجاوزات ہٹائے جائے.....سوشل ورکر جمال ناصر کا ڈپٹی کمشنر کاپڑنیس صاحب سے مطالبہ*
آج بروز منگل 2 فروری 2021 کو سروے نمبر136 محمدآباد کی ساکنین نے سوشل ورکر جمال ناصر کے ساتھ ڈپٹی کمشنر کاپڑنیس صاحب سے ملاقات کرکے سروے نمبر136 ڈی پی روڈ پر کسی علاقے کہ ایک نامور سیٹھ نے  پترے کا سیٹ مار کر اتی کرمن کردیا ہے جس کی وجہ سے علاقے کے لوگوں کو بے انتہا تکالیف کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے فی الحال ڈی پی روڈ کا کام جاری ہے اس اتی کرمن کی وجہ سے روڈ کا کام رک گیا ہے تمام باتوں کو سننے کے بعد ڈپٹی کمشنر کاپڑنیس صاحب نے فوراً وارڈ رچنا کہ نظیر صاحب کو کال کرکہ مسائل کو دیکھکر حل کیا جائے جس کہ بعد وفد نے نظیر صاحب کہ پاس پہنچ کر سروے نمبر136 کا اوریجنل لے آؤٹ چیک کرنے کو کہا جس پر فوری طور پر نظیر صاحب نے لے آؤٹ کو چیک کرنے کے بعد ادھیکاریوں کو سروے نمبر136 محمدآباد میں کل کے روز وزٹ کر کہ مالک کو نوٹس دیکر جلد سے جلد اتی کرمن نکلوانے کی بات کہیں جس پر وفد میں موجود تمام افراد کو اطمینان دلایا کہ ایک سے دو روز آپ لوگوں کا کام ہوجائے گا...
آج کے اس وفد میں سوشل ورکر جمال ناصر کے علاوہ سروے نمبر136 محمدآباد کے ذمہ داران امتیاز بھائی. مہتاب بھائی. مشتاق احمد. نبی شاہ چاچا. باکر بھائی. ابوزر. منا مقادم. اجمل بھائی. الطاف بھائی. شاہ رخ بھوریا. اکرم بھیا و دیگر ذمہ داران موجود تھے...

کوئی تبصرے نہیں: