پاورلوم ادیوگ وکاس سمیتی کا پرائم منسٹر سمیت ‏متعلقہ محکموں کو ‏مکتوب

*ڈائریکٹر جنرل آف ٹریڈ ریمڈیز کی مصنوعی دھاگوں پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی کو برقرار رکھنے اور 40 روپیہ فی کلو کردینے کی شفارش کے  خلاف مالیگاؤں پاورلوم ادیوگ وکاس سمیتی کا پرائم منسٹر آفس، مرکزی وزارت ٹیکسٹائل، مرکزی وزارت مالیات، مرکزی وزارت کامرس اور سینٹرل ٹیکسٹائل کمشنر آفس کو مکتوب روانہ*
(پریس ریلیز بذریعہ ریاض گیتانجلی) فیڈریشن آف انڈین آرٹ سلک ویونگ انڈسٹری کے صدر ٹی گاندھی کے توسط اور ممبر میور گول والا کی رہنمائی میں مالیگاؤں پاورلوم ادیوگ وکاس سمیتی کے صدر ساجد انصاری نے  ملک کی نمائندہ تنظیموں کے ساتھ اشتراک کرتے ہوئے مرکزی وزارتوں کو مکتوب روانہ کر کے اس بات کا مطالبہ کیا ہے کہ مصنوعی دھاگوں پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی نا لگائی جائے تاکہ مصنوعی کپڑوں کی تیاری میں جڑے لوگوں کا روزگار متاثر نا ہو ہندوستان کی صنعت پارچہ بافی میں جڑے لوگوں میں تقریباً ٪50 لوگ پالیسٹر کپڑوں کی تیاری میں جٹے ہوئے ہیں اور مہاراشٹر میں تقریباً 5 لاکھ پلین پاورلوم اور 25 ہزار جدید مشینوں پر پالیسٹر کپڑوں کی بنائی کا کام ہوتا ہے پالیسٹر کپڑے کئی لحاظ سے عوام کی بہترین پسند ہے چونکہ یہ سستے ہوتے ہیں اس لئے غریب عوام کی ضرورت کو اول درجے میں پوری کرتے ہیں لیکن اگر ان کپڑوں کی تیاری لگنے والا یارن ہی اگر مہنگا ہوگیا تو اس سے بنے کپڑے بھی مہنگے ہوجائے گیں اور بڑے پیمانے پر عوام کا روزگار متاثر ہوگا اور سرکار کے 20 بلین ڈالر کا ایکسپورٹ ٹارگیٹ بھی پورا نا ہوسکے گا ڈی جی ٹی آر نے 23  نومبر کو اپنی فائنل فائنڈنگس سرکار کو سونپی ہے اور یہ شفارش کی ہے کہ مصنوعی دھاگوں پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی کو برقرار رکھنا چاہیے اور 40 روپیہ فی کلو کردینا چاہیے(کیس نمبر ایس ایس آر 06._     2020) اس سے ویونگ سیکٹر مطمئن نہیں ہے اور ڈی جی ٹی آر (Designated Authority) نے انکوائری پینل میں کسی بھی ویور گروپ کو شامل نہیں کیا ہے لھزا مالیگاؤں پاورلوم ادیوگ وکاس سمیتی سرکار سے یہ مطالبہ کرتی ہے کہ مصنوعی دھاگوں پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی نا لگائی جائے

کوئی تبصرے نہیں: