ایم ‏ایل ‏اے ‏فنڈ ‏کے ‏علاوہ دیگر عوامی کام ‏کاج ‏بھی ‏ضروری ‏مفتی ‏ءمحترم۔ ‏۔ ‏

شہری آمدار مفتی محمد اسمعیل قاسمی سے  مودبانہ گذارش 
آج موجودہ حالات کے پیش نظر سرکاری کام کاج کی حددرجہ پریشانی اور تکالیف ہے۔ایک عام آدمی بالخصوص ہر شعبے میں مزدوری کرنے والا اس مسائل سے دوچار ہے بڑوں کیساتھ بچوں کا آدھار کارڈ بنوانے اور درستی ،اپڈیٹ کروانے کیلئے دن دن بھر صرف علی اکبر ہاسپٹل ،نیاپورہ پربھاگ 3،اور قلعہ پولیس اسٹیشن کے بازو میں ان جگہوں پر چکر لگا لگاکر تک ہار رہے ہیں ۔نیاپورہ ٹیشن چوک آدھار کیندر پر سیکنڑوں شکایتیں ہیں اور اسکی کوئی سنوائی نہیں ہوتی سرکاری سطح کے حساب سے آدھار کارڈ کے تمام کام صرف 100روپئے ہوتے ہیں مگر ان تمام سینڑوں پر عوام سے تین گناہ چارج لیا جارہا ہے ۔اور ستم بلائے ستم تاریخ پے تاریخ دی جارہی ہے مزدور بیچارہ ایک دن کی بدلی بھی دے اور 400سے 500تک آدھار کارڈ کے کام بچوں کے آدھار اپڈیٹ کیلئے دے رہا ہے یعنی دن بھر کی کھوٹی اور پلس دن بھر کی کمائی کل ملاکر سوائے پریشانی تکلیف اور زائد اخراجات بھی دینے پر مزدور مجبور ہے 

لہذٰا شہری آمدار مفتی محمد اسمعیل قاسمی صاحب جو کہ مہاراشٹر اسمبلی کے پاور فل نمائندے ہیں شہر میں تعمیری کام کاج تو ہوتے رہے ہیں اور آئیندہ بھی ہوتے رہینگے مگر اصل کام عوام کی ضروری سہولیات سرکاری لیول پر مہیا کروانا بھی حق نمائندگی میں مانا جاتا ہے 

اس لئے شہری آمدار اس جانب غوروفکر کرتے ہوئے سرکاری لیول پر شہر کے ہر حصے اور ہر علاقے میں آدھار سینٹر قائم کرکے عوام کی سہولیات کیلئے دیں 

اس شہر کی عوام یعنی 117242ووٹروں نے آپکو مہاراشٹر اسمبلی پہچایا ہے اس اہم کام کو کرکے شکریہ کا موقع عنایت کریں 

فقط :
محمد یاسین (میتھا)
نیاپورہ گلی نمبر 12رحمانی مسجد کی گلی 
9028629249

کوئی تبصرے نہیں: