بزم خلوص کی ادبی پیشکش اعزازی وشعری نشست

بزم خلوص کی ادبی پیشکش
اعزازی وشعری نشست
مقام مسرت ہے کہ مورخہ 22/جنوری 2021 بروز جمعہ شب میں ٹھیک 9/نو بجے فیمس میوزک ہال (امام احمد رضا روڈ) میں بزمِ خلوص کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان شعری وادبی نشست کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں اتر پردیش کے مبارک پورشہر سے تشریف لائے انقلابی شاعر محترم رفیق قریشی صاحب کا شایانِ شان استقبال کرتے ہوئے اعزاز سے نوازا جائے گا
محسن اردو ادب جناب یحییٰ عبدالجبار صاحب اس اعزازی وشعری نشست کی صدارت فرمائیں گے
اس باوقار شعری نشست میں صاحب اعزاز کے علاوہ مقامی خوش فکر وخوش گلو شعرائے کرام اپنے کلام بلاغت سے سامعین کو محظوظ فرمائیں گے تمام اردو نواز سامعین شرکت کی گزارش کنوینر مشاعرہ جناب اظہر الدین اجّو فٹر نے کی ہے

کوئی تبصرے نہیں: