کئی افراد لٹ گیۓ کئی کے یہاں شادیاں رک گیئں
کمال پورہ حافظ شیر علی چوک پر شیرازی نامی موبائل دکان والا جو ہفتہ واری بسی بھی چلاتا تھا اس نے عوام کا جمع شدہ تقریباً ڈھائی کر رشوڑ روپیہ لیکر فرار ھوگیا۔ پریشان عوام نے وارڈ، کے کارپوریشن سے رابطہ کیا مفرور شیرازی کی تلاش جاری ھے وہیں مقدمہ درج کرانے کی تیاری بھی کی جارہی ہے کارپوریشن فاروق فیض اللہ خان نے اس معاملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے عوام سے اپیل، کی کہ غیر معتبر بسی والوں کے پاس رقم جمع نہ کریں جن کی رقم جمع ھووہ لوگ اس ہفتے اپنی رقم نکال کر محفوظ کر لیں اور بینک میں رقم جمع کروائیں،فاروق ممبر نے بتایا کہ اسطرح پہلے بھی کمال پورہ میں چار بسی والے کمال بتا کر فرار ھوچکے ہیں آخر عوام کب توجہ دے گی اخباری نمائندوں سے بات کرتے ھوئے بزرگ خواتین نوجوان نے اپنی محنت کی رقم ڈوب جانے پر نم دیدہ آنکھوں سے اپنی پریشانی بیان کی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں