مالیگاؤں میں آدھار سینٹرز مافیا کی من مانی فیس وصولی کیخلاف کلکٹر کو شکایت
: ایم ڈی ایف
مالیگاؤں (پریس ریلیز) آدھار کارڈ کو لیکر شہر میں پرائیویٹ آدھار سینٹرز اور ایجنٹس کے ذریعے غریب عوام سے من مانی فیس وصول کی جارہی ہے۔ معمولی پرنٹ, نام تبدیلی, نام درستی, موبائل نمبر اپڈیٹ, آدھار لنک اور اپانمنٹ و دیگر بام پر طرح طرح سے لوٹا اور پریشان کیا جارہا ہے. جبکہ سرکاری فیس اسطرح ہے آدھار اپڈیٹ پچاس روپے, بائیو میٹرک سو روپے, کلر پرنٹ تیس روپیے اور آدھار انرولمنٹ مفت میں ہے.
مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ نے گزشتہ ماہ سٹی کلکٹر کو شہر میں بیس سے زائد آدھار سینٹر سرکاری دفاتر و اسکولوں میں شروع کئے جانے کی درخواست دی تھی. لیکن آج شہر میں پرائیویٹ آدھار سینٹرز کا جال بچھ چکا ہے. عوامی نمائندوں کی اس معاملے کوئی نمائندگی نظر نہیں آرہی ہے۔
ایم ڈی ایف کی جانب سے بروز پیر 11 جنوری 2020 کو پرانت آفیسر کو آدھار سینٹرز مافیا کیخلاف شکایت درج کی گئی. نیز ان پر قانونی کارروائی کی جائے ایسی اپیل بھی کی گئی.
احتشام شیخ بیکری والا (صدر, ایم ڈی ایف) نے کہا کہ ایم ڈی ایف کو آدھار سینٹر پر ہورہی دھاندلیوں, من مانی فیس وصولی, ایجنٹ گیروں اور بنیادی سہولیات نہ ہونے کی شکایت مل رہی ہیں. بزرگ, خواتین اور مزدور طبقہ سے تعلق رکھنے افراد صبح سے لیکر شام تک لمبی لمبی لائن میں کھڑے رہتے ہیں اور ان کا نمبر دوسرے تیسرے دن سے لیکر ہفتہ بھر بلکہ مہینوں نمبر لگانا پڑتا ہے۔ جبکہ ایجنٹوں اور زیادہ پیسے دینے والوں کا کام بغیر نمبر لگائے ہوجاتا ہے.
عمران راشد (نائب صدر, ایم ڈی ایف) نے کہا کہ اگر آدھار سینٹرز پر باہر بورڈ پر سرکاری فیس چارٹ نہیں لگایا گیا تو اس آدھار سینٹر کیلئے ایم ڈی ایف قانونی کارروائی کرنے کیلئے تیار ہے. آدھار سینٹر مالکان اور ایجنٹس غریب عوام کو پریشان کرنا بند کردیں ورنہ آپ کی پریشانی ایم ڈی ایف بڑھادے گی. اب پارہ سر سے اوپر اٹھ چکا ہے اور ایم ڈی ایف کے نوجوان کسی بھی آدھار سینٹر کی شکایت ملنے پر اس سینٹر کو بند کرنے کی طاقت رکھتی ہیں۔
مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کے ترجمان اور سینئر سوشل ورکر اسامہ اعظمی نے کہا کہ ایم ڈی ایف واحد ایسی تنظیم ہے جو مسلسل عوامی رابطے میں ہے اور شہر کے بنیادی مسائل و عوامی مسائل کو اجاگر کر نیز انھیں حل کرنے کی جدوجہد کر رہی ہے. اس تنظیم کا مقصد شہر کی تعمیر و ترقی ہے.
نوٹ: آدھار سینٹرز کی شکایت کیلئے ایم ڈی ایف ٹیم سے رابطہ قائم کریں
8180860130
9860477278
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں