سٹیزن کیمپس مالیگاؤں میں چئیرمین الحاج ڈاکٹر منظور حسن ایوبی صاحب کی سرپرستی میں کامیابی سے جاری یشونت راو چوہان مہاراشٹر اوپن یونیورسٹی اسٹڈی سینٹر 2020 .T.Y.B.A کا امسال کا شاندار رزلٹ موصول ہوا۔ تقریباً ۱۱طلباء و طالبات نے فرسٹ کلاس وتھ ڈسٹنکشن میں اپنا مقام بنایا باقی ماندہ طلباء نے فرسٹ کلاس پوزیشن حاصل کی۔ ٹی واۓ بی اے میں فرحین صدف عبدالعزیز نے 1200/955مارکس حاصل کرتے ہوئے 79.58فیصد، بازیغہ ارم محمد شفیق نے 1200/951مارکس حاصل کرتے ہوئے79.25فیصد، سعود احمد اسرار احمد نے 1200/950مارکس حاصل کرتے ہوئے 79.17فیصد، علقمہ کوثر نہال احمد نے 1200/944مارکس حاصل کرتے ہوئے78. 67 فیصد، جبکہ ریحان ملک اخلاق احمد نے 1200/937مارکس حاصل کرتے ہوئے 78.08فیصد لے کر ٹاپ پوزیشن حاصل کی ہے اسکے علاوہ باقی ماندہ طلباء و طالبات نے فرسٹ کلاس میں کامیابی حاصل کر کے اپنا، اپنے والدین، اور اسٹڈی سینٹر کا نام بھی روشن کیا ہے اس شاندار کامیابی پر یشونت راو چوہان مہاراشٹر اوپن یونیورسٹی کے کے کوارڈینیٹر ایوبی معاذ اور کیمپس کے چئیرمین ڈاکٹر منظور حسن ایوبی صاحب نے تمام ہی کامیاب طلباء و طالبات کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں