دھولیہ پاور لوم اونرس اشوشیسن کی جانب سے پاور لوم صنعت کی بقاء اور ترقی کے لئے مختلف مطالبات پر مبنی تحریریں میمورنڈم رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ کی خدمت میں پیش

 
دھولیہ 
آج مورخہ ۱۲ دسمبر ۲۰۲۰ بروز سنیچر دھولیہ پاور اونرس اشوشیسن کے وفد نے رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ صاحب سے ان کے عوامی رابطہ آفس دارالسلام پر ملاقات کی جہاں وفد کی جانب سے رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ صاحب کو بتایا گیا کہ دھولیہ شہر میں پاور لوم صنعت آزادی کے پہلے سے یعنی ساٹھ  ، ستر سالوں سے شروع ہے ۔ شہر کے ستر فیصد عوام کا گزر بسر پاور لوم صنعت سے جڑا ہوا ہے لیکن یہ صنعت دن بہ دن مندی کی مار جھیل کر دم توڑ رہی  ہے اس لئے آپ سے گزارش ہے کہ حکومت مہاراشٹر اور دھولیہ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے خصوصی رعایت دے کر دم توڑتی صنعت کو بچانے میں مدد کریں ۔ وفد کی جانب سے مختلف مطالبات پر مبنی تحریریں میمورنڈم رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ صاحب کی خدمت میں پیش کیا گیا جس میں مندرجہ ذیل مطالبات کو منظور کرنے کی گزارش کی گئی ۔۔۔
*۱ )* پاور کارخانوں کی تعمیر کے لئے دھولیہ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے بنا شرت منظوری ملے ۔
*۲ )* ۲۰ فِٹ روڑ پر پاور لوم کارخانوں کے لئے بجلی محکمہ کی جانب سے پاور کنیکشن کو منظوری ملے ۔
*۳ )*  پولوُشن ( آلودگی ) محکمہ کی جانب سے pollution certificate  کی دستیابی ۔۔۔
*۴ )*  سبھی پاور لوم کارخانوں کو دھولیہ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے بنا اعتراض سرٹیفکیٹ  ( NOC ) کو منظوری ملے ۔۔ 
*۵ )*  دھولیہ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے مسلم علاقوں میں صنعتی شعبہ علاقہ کو منظوری ملے  ...
*۶ )* دھولیہ شہر میں مالیگاؤں  ، بھیونڈی  ، اچل کرنجی کی طرح پاور لوم زون کو منظوری ملے ۔۔ 
مندرجہ بالا مطالبات دھولیہ پاور اونرس اشوشیسن کے وفد کی جانب سے رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ صاحب کے سامنے رکھے گئے جس پر وفد اور رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ صاحب کے بیچ تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وفد کے مطالبات کو بغور سننے کے بعد رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ صاحب کی جانب سے یہ یقین دہانی کرائی گئی کہ پاور صنعت کی بقاء کے لئے ہر ممکن مدد کی جائے گی جس کے لئے جلد ہی ریاستی وزیر برائے ٹیکسٹائل سے ملاقات کر کے پاور لوم صنعت کی بقاء کے لئے ریاستی حکومت سے خصوصی رعایت توجہ ملنے کی جائے گی اور دھولیہ میونسپل کارپوریشن سے پاور لوم صنعت کے لئے ہر ممکن  مدد لی جائےگی ۔اسی طرح رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ صاحب نے وفد کو پار صنعت کے ریاستی حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے مختلف جی آر کا حوالہ دیا اور ان جی آر سے پاور لوم صنعت کو ہونے والے فائدے سے وفد کو متعارف کرایا ۔۔۔۔
آج رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ صاحب سے ملاقات کے وقت دھولیہ پاور لوم اونرس اشوشیسن کی جانب سے افتخار احمد منا سیٹھ  ، منان ستار سیٹھ  ، اختر کلن سیٹھ  ،  پپو سیٹھ  ، ہارون حسین سیٹھ  ، مشتاق آندھی سیٹھ  ، زینو مقادم سیٹھ  ، زاہد حسین عبدالحئی سیٹھ  ، وقار عمران سیٹھ  ، فران احمد رضا سیٹھ  ، یحیی ماسٹر  ،  نورِ عالم سیٹھ  ، شفیق عبدالمالک سیٹھ  ، مسعود محمد سر  ، محمد یوسف المعروف پاپا سر ، وسیم اکرم انصاری ، رضوان حاجی کے علاوہ بڑھی تعداد میں پاور لوم صنعت سے تعلق رکھنے والے حضرات موجود تھے ۔ 




کوئی تبصرے نہیں: