مالیگاؤں : 27 دسمبر 2020ء بروز اتوار بعد نماز مغرب تا عشاء جامعہ حنفیہ سنیہ دریگاؤں میں تحریری و تقریری انعامی مقابلہ منعقد ہو گا- طلبۂ جامعہ کے مابین ہونے والے اس سالانہ مقابلہ میں شہزادۂ غوث اعظم خلیفۂ حضور تاج الشریعہ حضرت سید عبدالقادر جیلانی میاں دام ظلہ (ممبئی) تشریف لا رہے ہیں- واضح رہے کہ مفتی محمد واجد علی یارعلوی کی سرپرستی اور مولانا مدثر حسین ازہری کی قیادت میں ہونے والے اس پروگرام میں طلبہ 14 منتخب اسلامی عناوین پر تقریر کریں گے؛ جب کہ تحریری مقابلہ میں شامل طلبہ کے نتائج کا اعلان بھی اسی بزم میں ہوگا- اس پروگرام میں حضرت سید عبدالقادر جیلانی میاں دام ظلہ اپنے ناصحانہ کلمات سے نوازیں گے- جب کہ صدارت الحاج محمد یوسف الیاس کریں گے- آپ سے وقت مقررہ پر شرکت کی گزارش پرنسپل و اساتذۂ جامعہ حنفیہ سنیہ دریگاؤں نے کی ہے-
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں