کانگریس کے سینئر لیڈر موتی لال ‏ووہرا ‏نہیں رھے

نئی دہلی: کانگریس کے سینئر لیڈر موتی لال ووہرا (Motilal Vora) کا انتقال ہوگیا ہے۔ موتی لال ووہرا نے 93 سال کی عمر میں دہلی کے فورٹیس اسکارٹ اسپتال میں آخری سانس لی۔ یہ کانگریس کے لئے بہت بڑا خسارہ ہے۔ وہ کانگریس کے عظیم لیڈروں میں سے ایک تھے۔ ان کے انتقال پر کانگریس کے سابق صدر اور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
موتی لال ووہرا پرانے عظیم سیاستداں میں شمار کئے جاتے رہے اور 50 سالوں سے کانگریس کے ساتھ تنظیم اور حکومت سے منسلک رہے۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ رہ چکے موتی لال ووہرا کا سیاسی سفر 1960 کی دہائی میں شروع ہوا تھا اور آغاز میں سماجوادی نظریات والی پارٹی کے ساتھ جڑے تھے، لیکن اس کے بعد 1970 میں کانگریس میں آئے اور کانگریس پارٹی اور ریاستی حکومت میں اعلیٰ عہدوں پر رہنے کے بعد راجیہ سبھا تک پہنچے۔ موتی لال ووہرا تنازعات میں گھرے، لیکن کچھ وجوہات سے گاندھی فیملی کے انتہائی خاص مانے جاتے رہے۔

کوئی تبصرے نہیں: