شکشن سیوک بھرتی پھر ہونگی شروع،اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کا مطالبہ منظور


ممبئی (نامہ نگار) :ریاستی حکومت کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے 23 جون 2017 جی آر کے مطابق صوبہ مہاراشٹر میں شکشن سیوک بھرتی پوتر پورٹل معرفت شروع کی گئی۔جس میں اردو میڈیم کے لئے 966 آسامیوں کے لئے اشتہارات جاری کیے گئے۔پہلے مرحلے میں صرف 269 آسامیاں پر کی گئی۔اور 697 آسامیاں خالی رہیں۔یہ جگہ اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ11138 کی کوشش سے جنرل کیٹیگری میں تبدیل کرنے کے باوجود دوسرے مرحلے میں 177 امیدواروں کو منتخب کیا گیا۔ اور فی الحال اردو میڈیم کی 520 آسامیاں خالی ہیں۔کرونا وبا کی وجہ سے حکومت کی معاشی حالت خراب ہونے کا دعویٰ کر مالیاتی محکمہ کی جانب سے 4 مئی 2020 کو جی آر جاری کر نوکر بھرتی پر پابندی عائد کر دی گئی۔جس کے خلاف ٹیچر بھرتی کو خصوصی اجازت دے کر نوکر بھرتی پابندی کے جی آر سے ٹیچر بھرتی پروسیجر کو اعلحیدہ کیا جائے نیز ٹیٹ امتحان کی تاریخ ظاہر کیا جائے مطالبہ کو لیکر ایک جولائی 2020 سے لیکر 8 دسمبر 2020 تک اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ11138 کے بانی ساجد نثار احمد کی قیادت میں بے روزگار امیدواروں نے گھر بیٹھے دھرنا آندولن کیا۔جسے ملتوی کیا گیا ہے۔ اس کے بعد اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ نے ڈگری جلاؤ آندولن، سنکلپ دیوس، بے روزگار دیوس،پوسٹ کارڈ آندولن، محترم عالی جناب گورنر صاحب و محترم وزیر اعلی صاحب کو ای میل، ٹیکسٹ مسیج آندولن، عوامی نمائندوں و ریاستی و مرکزی وزراء سے ملاقات و محضر نامہ پیش کیا گیا۔3 دسمبر کو ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے وزیر مالیات اجیت دادا پوار سے ملاقات و میٹنگ کی جس میں ٹیچر بھرتی کو منظور کیا گیا ہے۔اور 7 دسمبر 2020 کو آفس سپرٹنڈنٹ کویتا تونڈے میڈم نے ایجوکیشن کمشنر کے نام آڈر جاری کر نوکر بھرتی پابندی کے جی آر سے ٹیچر بھرتی کو اعلحیدہ کیا گیا۔یعنی شکشن سیوک بھرتی پوتر پورٹل معرفت اب پھر شروع کی جائے گی۔ ٹیچر بھرتی کی راہ ہموار ہوئی۔اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ نے وزیر اعلی، وزیر مالیات اجیت پوار، وزیر تعلیم محترمہ ورشا گایکواڑ میڈم کا شکریہ ادا کیا ہے نیز ٹیٹ امتحان کی تاریخ ظاہر کی جاے و ٹیچر بھرتی دوسرا مرحلہ شروع کیا جائے اس مطالبہ کو لیکر تنظیم کے بانی ساجد نثار احمد کی قیادت میں آندولن شروع کیا گیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں: