بی ایل او اساتذہ کا ماندھن 5 دنوں کے اندر انکے اکاؤنٹ میں جمع ہو گا۔ ‏



اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کی پرانت آفیسر سے میٹنگ کامیاب
مالیگاؤں( نامہ نگار): ووٹر لسٹ،الیکشن کارڈ،نیے ووٹر کا اندراج و دیگر الیکشن کے متعلق کام کے لئے مالیگاؤں پرانت آفیسر نے تقریباً 223 اساتذہ و ملازمین کی بطور بی ایل او، بلاک لیول آفیسر منتخب کیا ہے۔ جنھوں نے اپنے کام جاری رکھا ہے مگر گذشتہ ڈیڑھ سالوں سے بی ایل او کو حکومت سے منظور شدہ محناتانہ افس سے ادا نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 کے بانی ساجد نثار احمد کی قیادت میں ایک وفد نے پرانت آفیسر وجیے آنند شرما سے ملاقات کی اور تقریباً 40 منٹ جاری رہنے والی میٹنگ میں اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ نے بی ایل او کی تکالیف و محناتانہ ادا کرنے کے متعلق مطالبہ کیا و تفصیل وار مدعوں پر گفتگو کی گئی۔ جس میں محناتانہ ادا کرنے پر آ رہی پریشانیوں کا حل تلاش کیا گیا۔جس کی وجہ سے پرانت آفیسر صاحب نے میٹنگ میں فیصلہ دیا کہ بلاک لیول آفیسر کو ماندھن انکے بینک اکاؤنٹ میں 5 دنوں کے اندر جمع کر دیا جاے گا۔میٹنگ میں اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کے بانی ساجد نثار احمد،ریاستی نایب صدر الطاف احمد،شہر صدر ساجد حمید،ممبر محمد فیض،ممبر الطاف محفوظ الرحمن ،الطاف شعبان،ابراہیم شیخ, مظہر احمد و دیگر اراکین موجود تھے

کوئی تبصرے نہیں: