ناسک (نامہ نگار): جماعت دسویں جماعت بارہویں کے تحریری امتحانات گذشتہ فروری / مارچ 2020 میں منعقد کیے گئے تھے۔ ناسک ڈویژنل ایگزامنیشن بورڈ کے تحت ، ایس ، ایس، سی کے تقریباً 8500 اور ایچ ایس سی کے تقریبا 7000 اساتذہ ایگزامنر وریگولیٹرز کے اعزاز / معاوضے ابھی تک زیر التوا ہیں اساتذہ کو ادا نہیں کیےگئے ہیں ، کوویڈ 19 کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کی وجہ سے اساتذہ کو ماندھن ادا نہیں کیا گیا ہے۔
متعلقہ اساتذہ، ایگزامنر وریگولیٹرز کو انکے ماندھن فوری طور پر انکے بینک اکاؤنٹ میں جمع کروائیں بصورت دیگر جمہوری طریقے سے اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 احتجاج کرینگی ایسا مطالبہ اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کے بانی و ریاستی جنرل سکریٹری ساجد نثار احمد نے ناسک ڈویژن امتحانی بورڈ کے صدر کے بی پاٹل اور نتن اپاسنے صاحب سے تحریری طور پر کیا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں