شہریان کو کیسری کارڈ پر مفت اناج ملے، جنتادل سیکولر کا مطالبہ


مالیگاؤں 4 نومبر 2020 بروز بدھ : گذشتہ کئی مہینوں سے کیسری کارڈ ہولڈر کو مفت اناج ملنا بند ہوگیا جس کی وجہ سے شہریان کو تکلیف ہو رہی ہے جس پر آج جنتادل سیکولر کار گذار صدر، اپوزیشن لیڈر *شان ہند نہال احمد صاحبہ* مقامی ایف ڈی آفیسر پرمود مورے سے ملاقات کرکے کیسری کارڈ ہولڈر کو مفت اناج دیا جائے اس طرح کا مطالبہ کیا. آج کے وفد میں سلیم گربڑ، ہارون ماسٹر، عبدالرحمٰن انصاری، عمران باقی، ابولیث انصاری وغیرہ موجود رہے. شان ہند صاحبہ ایف ڈی او آفیسر سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں کاروباری حالات سہی نہیں ہے مندی کے آثار کی بناء پر شہر کے پاور لوم 10 نومبر تا 16 نومبر تک بند کا اعلان کیا گیا اس بند کی وجہ سے چھوٹا بڑا کام کرنے والے کاروباری نیز پاور لوم مزدور، غریب عوام جو کیسری کارڈ رکھتے ہیں ایسے افراد کو کافی پریشانی ہوگی اس لئے 10 نومبر تک کیسری کارڈ ہولڈر کو مفت اناج تقسیم کیا جائے تا کہ شہریان کو سہی موقع پر اس کا فائدہ حاصل ہو.
*پریس ریلیز*
شیخ انیس مستری
ترجمان جنتادل سیکولر مالیگاؤں

کوئی تبصرے نہیں: