بہوجن کرانتی مورچہ کے کنوینر محترم وامن میشرام اور مولانا سجاد نعمانی کی تائید و حمایت اور بزرگ عالم دین حضرت مولانا عبدالحمید ازہری صاحب کی صدارت میں آل انڈیا راشٹریہ مسلم مورچہ پورے ملک میں قومی اور سماجی معاملات میں اقلیتوں کی نمائندگی کرتا ہے۔ اسی راشٹریہ مسلم مورچہ کے مہاراشٹر ریاستی کمیٹی کی میٹنگ مورخہ 14/ نومبر بروز سنیچر کو صبح گیارہ بجے سے شام پانچ بجے تک نورنگ کالونی والے 60/ فٹی روڈ پر واقع"حبیب لانس" میں ہوگی۔ ملک اور ریاست کے حالات کو لے کر ہونے والی اس میٹنگ میں ریاست مہاراشٹرا کے ہر ڈویژن، اور ضلع کے نمائندے شریک ہوں گے۔ میٹنگ کی صدارت مولانا عبدالحمید ازہری صاحب کریں گے۔ راشٹریہ مسلم مورچہ کے ناسک ضلع کے صدر، مخیر قوم و ملت الحاج یوسف الیاس سیٹھ صاحب کی زیر نگرانی اس اہم میٹنگ کا افتتاح راشٹریہ مسلم مورچہ کے مہاراشٹر کے صدر سلیم شیخ صاحب کریں گے۔ مالیگاؤں شہر کے بھی اہم شخصیات اور ذمہ داران اس میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ اور مالیگاؤں شہری علاقہ کے لئے ذمّہ داران کو نامزدگی کے لیٹر دئے جائیں گے۔ سجادہ نشیں صوفی ملت صوفی نورالعین صابری،، شیخ اکبر سیٹھ اشرفی، محمد عارف نوری، جنید خان سہارا و دیگر سرکردہ اراکین اس میٹنگ کے کنوینر ہوں گے۔ ملی اور سماجی تنظیموں کے ذمہ داران کو اس میٹنگ میں شرکت کی گزارش کی جاتی ہے۔ ایسی اطلاع راشٹریہ مسلم مورچہ کے ناسک ڈیویژن کے سکریٹری جاوید انور نے اخبارات اور سوشل میڈیا پر فراہم کی ہے۔۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں