*۔۔
پچھلے دنوں شہرِ مالیگاؤں میں راشٹریہ مسلم مورچہ مہاراشٹر ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ حبیب لانس میں منعقد کی گئی جسمیں راشٹریہ مسلم مورچہ کے اعراض و مقاصد پر ذمہ داران نے روشنی ڈالی اور مالیگاؤں شہر کے لئے صدر و نائب صدر کا انتخاب کیا گیا ساتھ ہی شہرِ مالیگاؤں میں محلّہ کمیٹی بنانے پر بھی زور دیا گیا اسی سلسلے میں رسولپورہ کی فعال و متحرک شخصیت ابراہیم سردار و نوجوانانِ رسولپورہ نے جونا ملت مدرسے کے پاس میٹنگ کا انعقاد کیا اس میٹنگ میں راشٹریہ مسلم مورچہ کے دیگر ذمہ داران نے اظہارِ خیال فرمایا میٹنگ کی صدارت مخیر قوم الحاج یوسف الیاس صاحب نے فرمائی پروگرام میں شمالی مہاراشٹر کے سکریٹری جاوید انور صاحب مالیگاوں راشٹریہ مسلم مورچہ کے صدر سیٹھ اکبر اشرفی صاحب، نائب صدر محمد عارف نوری صاحب، منماڑ کے ایڈوکیٹ سنسارے صاحب، مہالے صاحب، افضال احمد صاحب، مولانا عبدالرشید مجددی صاحب، صوفی مشتاق چشتی صاحب، شکیل احمد، حفظ الرحمان صاحب، ابراہیم سردار، خلیل ٹرنر، اقبال بالے ،مصطفیٰ برکتی سر و دیگر ذمہ داران موجود تھے میٹنگ کے دوران محلّے کے نوجوانوں نے راشٹریہ مسلم مورچہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا ارادہ ظاہر کیا جلد ہی اس علاقے سے محلّہ کمیٹی کے ذمہ داران کا اعلان کیا جائے۔*وہیں رمضان چشتی صاحب کی جانب سے بھی نو منتخب عہدہ داران کا استقبال کیا گیا۔ ۔۔ رپورٹ بذریعہ۔ محمد عارف نوری*
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں