سرکاری ملازمین کی ہڑتال کامیاب،اپر ضلع ادھیکاری کو میمورنڈم
مالیگاؤں( نامہ نگار) : کامگار، سرکاری ملازمین کے خلاف مرکزی حکومت کی جانب سے جاری مختلف پالیسیوں کے مخالفت میں آج 26 نومبر کو ملک گیر سطح پر ہڑتال کرتے ہوئے کامگار، سرکاری ملازمین و اساتذہ کی تنظیموں کی جانب سے ملک سمیت مختلف اضلاع میں مظاہرے کیےگئے۔ مالیگاؤں میں اپرضلع ادھیکاری دھنجے نکم صاحب کواکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 سمیت سمنوے سمیتی کی
جانب سے میمورنڈم پیش کیا گیا۔ جس میں مطالبہ کیا گیا کہ مرکزی حکومت کی بدلتی پالیسیوں، نجکاری، ٹھیکیداری، بے روزگاری و دیگر سرکاری ملازمین کے خلاف اقدامات کی وجہ سے ملازمین میں غم و غصہ کی لہر دوڑ رہی۔تمام ملازمین کو 1982 کی جونی پینشن اسکیم لاگو کی جائے، مدت سے قبل ریٹائرمنٹ کی پالیسی رد کی جائے،مرکزی ملازمین کو دیئے جا رہے تمام بھتے ریاستی ملازمین کو بھی لاگو کی جائے، سمان کام سمان ویتن لاگو کیا جائے، نئی تعلیمی پالیسی رد کی جائے،پرانی پینشن اسکیم لاگو کی جائے و دیگر اہم مطالبات شامل تھے۔ مظاہرے میں اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کے بانی ساجد نثار احمد، ریاستی نایب صدر الطاف احمد، شکشک سینا کے کشور سونجے، شکشک بھارتی کے بھرت شیلار،سمتا پریشد کے سراون مھسدے، شکشک سمیتی کی بھاؤ صاحب پوار، سنجے پگار، سوابھیمان سنگھٹا کے گماڑے وشنو و دیگر کامگار سنگھٹا کے اراکین حاضر تھے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں