شہر کے انتہائی حساس علاقوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کے لئے ریاستی وزیر برائے تعمیرات اشوک چوہان کی جانب سے 50 لاکھ 24 ہزار روپے کی منظوری ...ایم ایل اے ڈاکٹر فاروق شاہ ۔


  دھولیہ ۲۵ نومبر ۲۰۲۰
شہر میں لگاتار بڑھتے ہوئے تناؤ کو دیکھتے ہوئے حساس علاقوں میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا معاملہ کئی دنوں سے زیربحث تھا۔   شہر اور معاشرے کے سماج دشمن عناصر کے ساتھ ساتھ چوروں کو جو خواتین کے زیورات چرانے جیسے دوسرے جرائم میں ملوث ہیں ایسے  مجرمانہ پس منظر والے چوروں اور غنڈوں کو پکڑنا ضروری ہے ۔ سنہ 2008 اور 2013 میں دھولیہ شہر میں دو گروپوں کے درمیان تناؤ کے بعد  فسادات پھوٹ پڑے تھے۔ اسی وقت شہر کے حساس علاقوں میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔افسران اور عہدیداروں کی تبدیلی کے بعد یہ معاملہ صرف تجاویز کی منظوری کے لئے پیش کرنے کے مرحلے پر تھا۔رواں سال سو فٹ روڑ پر  ایک بار پھر تناؤ دیکھنے کو ملا اور پھر سے  سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا معاملہ دوبارہ سامنے آیا۔ دھولیہ شہر کے ایم ایل اے ڈاکٹر  فاروق شاہ صاحب اس مسئلے کی اہمیت کو بخوبی جانتے تھے اسی لئے آج انھوں نے مہاراشٹر کے وزیر مملکت برائے تعمرات اشوک چوہان صاحب سے ملاقات کرکے شہر دھولیہ میں گزرے ہوئے واقعات کی سنگینی کے بارے میں بتانے کے بعد یاد دلایا کہ دھولیہ شہر کے انتہائی حساس علاقوں میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانا بہت ضروری ہے۔ایم ایل اے ڈاکٹر فاروق شاہ صاحب  کی باتوں کو بغور سننے کے بعد اشوک چوان صاحب نے اس کام کے لئے 50 لاکھ 24 ہزار روپے کی منظوری دی ہے ۔ منظور رقم سے محکمہ تعمیرات عامہ کے توسط سے سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے اس طرح کی معلومات ایم ایل اے ڈاکٹر فاروق شاہ کی جانب سے دی گئی ۔۔۔۔

*Haleem Shamsuddin*
AIMIM dhule district President (social media)
☎️ 8830022622

کوئی تبصرے نہیں: