*مولانا آزاد روڈ پر واقع بی۔ایم۔ سی۔ رہیجا پارکنگ کے چارجیس میں کمی اور رہیجا بلڈر سے عوام کے لئے جلد از جلد گارڈن حاصل کرنے کا ایم آئی ایم کا مطالبہ*
*آج کُل ہند مجلس اتحادالمسلمین کے ممبئی صدر و سابق رکنِ اسمبلی جناب فیاض احمد نے میونسپل کائونسلر شاہنواز شیخ،سالم قریشی اور دیگر پارٹی ممبران کے ہمراہ وفد کی شکل میں ممبئی میونسپل کمشنر جناب اقبال سنگھ چہہل سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ انہوں نے مولانا آزاد روڈ پر واقع بی ایم سی رہیجا پارکنگ کے چارجیس میں کمی کرنے کا تحریری مطالبہ پیش کیا۔ دوران گفتگو فیاض احمد نے کہا کہ مولانا آزاد روڈ پر واقع پارکنگ لاٹ کا استعمال آس پاس کے مکین ہی کریں گے لیکن چونکہ یہ علاقہ متوسط طبقہ کے رہنے والوں کا ہے اسلئے وہ فی ماہ ۳۰۰۰ ہزار روپئے پارکنگ چارجیس بھرنے سے قاصر ہیں۔ اسلئے ہماری یہ درخواست ہیکہ پارکنگ چارجیس میں کمی کی جائے۔ اس کے علاوہ وفد نے میونسپل کمشنر کو باور کرایا کہ رہیجا بلڈر نے پبلک پارکنگ لاٹ اور 14425 اسکوائر میٹر پر مشتمل ریکریشن گرائونڈ (گارڈن) بی ایم سی کو عوام کے لئے دینے کا تحریری معاہدہ کیا تھا جس کے بدلہ رہیجا بلڈر کی سات راستہ پر بننے والی نئی عمارت میں ایڈیشنل ایف ایس آئی دی گئی تھی، لیکن رہیجا بلڈر نے پبلک پارکنگ لاٹ تو بی ایم سی کے حوالہ کیا لیکن ابھی تک گارڈن بی ایم سی کے حوالہ نہیں کیا ہے، اسلئے انہوں نے کمشنر سے بلڈر سے گارڈن حاصل کر اسے عوام کے لئے جلد از جلد کھولنے کی درخواست کی، ان ساری باتوں کو بغور سننے کے بعد کمشنر نے متعلقہ محکمہ کو بلڈر سے گارڈن حاصل کرنے کی فوری ہدایات جاری کی۔*
*اس کے علاوہ فیاض احمد نے میونسپل کمشنر کو عید میلادالنبی ﷺ کے مقدس دن ایم آئی ایم کی جانب سے میونپسل اسپتالوں کے اشتراک سے پورے شہر میں خون عطیہ کیمپوں کے انعقاد کے بارے میں اطلاع دی، جس کا مقصد شہر کے اسپتالوں میں ہورہی خون کی قلت کو کم کیا جانا ہے، وفد نے میونپسل کمشنر سے خون عطیہ کیمپ میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کا دعوت نامہ بھی پیش کیا۔ جس پر میونسپل کمشنر نے ایم آئی ایم کی جانب سے پورے شہر میں خون عطیہ کیمپوں کو منعقد کرنے کے اقدام کو سراہا۔*
AIMIM MUMBAI PRESIDENT & FORMER M.L.A. FAIYAZ AHMED ALONGWITH MUNICIPAL COUNCILORS SHAHNAWAZ SHAIKH, SAALIM QURESHI & OTHER PARTY MEMBERS MET MUMBAI MUNICIPAL COMMISSIONER IQBAL SINGH CHAHAL (IAS), REQUESTED HIM TO REVISE THE HIGH PARKING CHARGES OF BMC's RAHEJA PUBLIC PARKING LOT AT M.A. ROAD, MUMBAI - 11 AND ALSO URGED HIM TO RECOVER THE 14425 SQ. METERS PUBLIC GARDEN FROM RAHEJA BUILDER WITH IMMIDIATE EFFECT.
AIMIM DELEGATION INVITED THE MUMBAI MUNICIPAL COMMISSIONER TO ATTEND ANY OF THE BLOOD DONATION CAMPS ORGANIZED BY #AIMIM MUMBAI UNIT ALONGWITH MUNICIPAL MEDICAL TEAMS ACCROSS THE CITY ON THE HOLY OCCASSION OF EID MILADUN NABI.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں