مالیگاؤں شہر میں مال بردار گاڑیوں کی آمدورفت کا وقت متعین کیاجائے.مالیگاؤں شہر راشٹروادی کانگریس پارٹی


_حاجی محمد یوسف نیشنل کی قیادت میں مالیگاؤں راشٹروادی کانگریس پارٹی وفد کی ایڈیشنل ایس پی صاحب سے ملاقات وانکااستقبال
    (پریس ریلیز) مورخہ ٢٢نومبر کو مہاراشٹر راشٹروادی کانگریس پارٹی نائب صدر مائناریٹی حاجی محمد یوسف نیشنل کی قیادت میں مالیگاؤں شہر راشٹروادی کانگریس پارٹی کے وفد نے مالیگاؤں شہر کے نئے ایس پی صاحب سے ملاقات کی اور انکا استقبال کیا اور شہر میں چارج سنبھالتے ہی انکی کارکردگی پر انہیں حاجی محمد یوسف نیشنل نے اور وفد نےمبارکباد اور شال وبوکے پیش کئے.

    اس وفد میں شامل ڈاکٹر انیس اور حشمت اللہ (للو سیٹھ) نے ایڈیشنل ایس پی صاحب کو ایک مکتوب دیا اور کہا کہ شہر میں مال بردار گاڑیوں کی  انٹری کا ایک وقت متعین کیا جائے. پہلے ہی شہر کے سڑکیں خراب ہیں اوپر سے آتی کرمن اور پھر یہ سواریاں روڈوں پر کھڑی ہوجاتی ہیں. جس سے کئی حادثے ہو چکے ہیں اور آگے بھی ہوسکتے ہیں.
_وفد کی تمام باتوں کو بغور سننے کے بعد ایڈیشنل ایس پی صاحب نے استقبال کئے جانے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم بہت جلدمال بردار گاڑیوں کے مالکان کی ایک میٹینگ بلائیں گے اور اس مسئلے کو حل کرینگےآج کے اس وفد میں حشمت اللہ برکت اللہ(للو سیٹھ، ) ڈاکٹر انیس احمد انصاری، مستان شیخ، بابو بھائی ودیگر عہدیداران شامل تھے
*ڈاکٹر انیس احمد انصاری سابق سکریٹری مالیگاؤں شہر راشٹروادی کانگریس پارٹی*

کوئی تبصرے نہیں: