آج مورخہ 28اکتوبر کو مالیگاؤں شہر بنکربیداری کمیٹی کے ایک وفد نے حاجی محمد یوسف نیشنل کی قیادت میں ایڈیشنل کلکٹر صاحب سے ملاقات کی اور انہیں بنکربیداری کمیٹی کے صدرواراکین نے ایک مکتوب دیا.
اس مکتوب میں یہ مطالبہ کیا گیا ہیکہ فرانس حکومت نے پیغمبر اسلام رحمت العالمین حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شان میں گستاخانہ کارٹون کو بنائے اور وہاں کے چوک چوراہوں پر لگانے کی بات کررہے ہیں.
اسکے اس گستاخانہ فعال سے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے اس لئے ہم حکومت ہند سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فرانس سے ہر طرح معاشی تعلقات کو ختم کیاجائے. اور فرانس کے صدر وعوام کا ہندوستان میں داخلے پر پابندی عائد کیاجائے. اسی طرح کا ایک مکتوب حکومت ہند کے وزیر اعظم کو بھی بذریعہ پوسٹ روانہ کیا گیاہے.
میڈیاکے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بنکر بیداری کے صدرحاجی محمد یوسف نیشنل نے کہا فرانس کے اس گستاخانہ فعال سے ہماری دل آزاری ہوئی ہے. ہم تا زندگی فرانس کی خلاف احتجاج کرتے رہینگے.
ابھی کرونا کال چالو اس لئے ہم نے صرف ایک مکتوب دیا ہے. آگے چل کر ہم فرانس کیخلاف احتجاج میں شدت پیداکرینگے اسکا جھنڈا جلائینگے. راستہ روکو آندولن کرینگے.
آج کے اس وفد میں اخلاق بالے مقادم، للو سیٹھ،ڈاکٹر انیس احمد انصاری،رفیق حاجی ،زینو حاجی کٹلری،یونس خان، امتیاز گاندھی، مستان شیخ،بابوبھائی،اسرار بھائی،مناپہلوان وبنکر بیداری کمیٹی کے دیگر ذمے داران شامل تھے.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں