(اسٹاف رپورٹر): ریاست میں کرونا-19 کی وجہ سے موجودہ تعلیمی سال میں حکومت نے جسمانی طور پر اسکول بند مگر درس و تدریس شروع یہ پروجیکٹ شروع کیا ہے۔اساتذہ نے اب تک مختلف آن لائن طریقہ تدریس کا استعمال کر تدریسی سرگرمیوں کو کامیابی کے ساتھ جاری رکھا ہے۔گزشتہ سات ماہ سے اساتذہ کوویڈ-19 کی مختلف ڈیوٹیاں انجام دینے کے لئے اپنے ہیڈ کوارٹر پر موجود ہیں۔ کوئی چھٹی نہیں دی گئی، اساتذہ گذشتہ سات ماہ سے تناؤ میں ہے اور طلباء کو بھی ذہنی راحت کی ضرورت ہے لہذا حکومت کو چاہئے کہ وہ اس مسئلے پر خصوصی توجہ دے اور اساتذہ اور طلباء کو ذہنی راحت دینے کے مقصد سے دیوالی کی خصوصی چھٹی کا دینے کے متعلق سرکولر جاری کیا جائے یہ مطالبہ اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 کی جانب سے ریاستی سیکریٹری و بانی ساجد نثار احمد، نے وزیر شھری ترقیات اکناتھ جی شندے، وزیر دیہی ترقیات حسن جی مشرف، وزیر تعلیم ورشا تای گائکواڑ میڈم ، ایجوکیشن کمشنر وشال سولنکی سے کیا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں