سابق آمدار جناب آصف شیخ سے چند سوال ؟


*الیکشن 2019 کی شکست کے بعد* آپ کی جانب سے جس طریقے سے اعلانات ہورہے ہیں 

_*اہے کاش کہ وہ اعلان صرف اعلان نا رہے اس پر عمل بھی بھی ہونا چاہئے*_

الیکشن کی شکست کے بعد آصف شیخ کی جانب سے ان زمین مافیاوں کے خلاف آواز اٹھائی گئی تھی جنھوں نے نالے پاٹ کر غریبوں میں فروخت کردیا  آصف شیخ صاحب نے اعلان کیا تھا کے زمین مافیاوں سے پاٹ کینل کی زمین خالی کرکے غریبوں کو راحت پہنچائی جائے گی  !!!! 

*جناب آصف شیخ صاحب کیا ہوا ؟؟؟* 

_*کیا ان زمین مافیاوں کی جانب سے کچھ دباو آگیا یا کچھ ڈیل ہوگئی ؟؟؟؟*_

*ابھی دو روز پہلے ہی آصف شیخ کی جانب سے* 2009 سے لیکر آج تک ٹھیکے داروں کے کام کاج کی انکوائری کا اعلان کیا گیا کہ کارپـــــــوریـــــشن کے ماتحت اور P W D ڈپارمنٹ کے تحت شہر مالیگاؤں کی حدود میں کتنے کروڑوں کا کام ہوا کتنے بل نکالے گئے  ,,, 

*کیا آصف شیخ* اس انکوائری کو پایائے تکمیل تک پہنچانے میں شہریان سے مخلص ہیں 

*یا ٹھیکے داروں اور کارپـــــــوریـــــشن ارباب اقتدار* کو بلیک میل کرکے کچھ فائدہ حاصل کرنا چاہتے ہیں ؟؟؟؟ 

*اگر آصف شیخ کے اعلان کے مطابق* 2009 سے آج تک ٹھیکے داروں کی انکوائری کو لیکر مخلص ہیں اور کارپـــــــوریـــــشن سے لیکر  P W D ڈپارمنٹ سے ہوئے تمام تعمیری کام اور اس میں ہوئی بدعنوانیوں کو منظر عام پر لانے میں مخلص ہیں تو شہریان کے ساتھ ساتھ جنتادل سیکولر کی جانب سے بھی آصف شیخ کی سراہنا کرتے ہوئے انھیں گلہائے عقیدت پیش کیا جائے گا 

*لیکن آصف شیخ* اپنے اعلان کے مطابق عمل کریں دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا



*ملت کے دکھوں کا جو مداوا نہیں کرتے* 

*کرسی کے لیئے کام وہ کیا کیا نہیں کرتے* 

*میدان الیکشن میں گئے ہار تو غم کیا ؟*

*جو مرد ہیں ہمت وہ  کبھی ہارا نہیں کرتے*

*جو خود کو لگا دیتے ہیں داؤ پہ لیکن* 

*بھولے سے کبھی قوم کا سودہ نہیں کرتے*

*شــــیخ انیس مستری* 
تــــــــرجــــــمان 
*جنتادل سیکولر شہر مالیگاؤں*

کوئی تبصرے نہیں: