صدیوں سے چلی آرہی روایات کے مطابق اس سال بھی عاشقان امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور محبان اہل بیت اطہار کی جانب سے عاشورہ محرم الحرام اور شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ و تمام شہدائے کربلا کی یاد میں چالیسواں کی مناسبت سے مختلف انداز میں اظہارِ عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر سنی تعزیہ کمیٹی کے ذمہ دار رجسٹرڈ ممبر محمد سلیم پیر محمد کے مکان پر بروز منگل کو کھچڑے کی مختصر نیاز رکھی گئی۔ بروز بدھ کو سنی تعزیہ کمیٹی کے صدر ریاض احمد عطر والے صاحب کے مکان پر کھچڑے کی بڑی نیاز کا اہتمام کیا گیا، بروز جمعرات کو سکریٹری جاوید انور کے مکان پر چھوٹے بچوں کے لئے زردہ( میٹھا کھانا) کی نیاز رکھی گئی۔ اسی طرح چالیسویں روز بدھ کی شام کچھ مخصوص جگہوں پر عام لوگوں کی زیارت کے لئے تعزیہ باہر نکال کر رکھے گئے، اور جمعرات کی صبح تعزیہ کو واپس اس کے مقام پر لے جایا گیا۔ تمام رسومات ادا کرنے میں مہمان خصوصی سجادہ نشین نورالعین صابری ابن صوفی غلام رسول قادری صاحب، اکبر سیٹھ اشرفی، امتیاز سیٹھ صاحب نے شرکت کی۔ علاوہ مخیر سنیت الحاج یوسف الیاس سیٹھ صاحب کی تائید و حمایت حاصل رہی۔ اور زیر نگرانی سنی تعزیہ کمیٹی کے صدر ریاض احمد عطر والے، نائب صدر جمال بھیا، سکریٹری جاوید انور، نائب سکریٹری اکرم لبیک، خازن عبدالودود سالکی اشرفی، محمد رمضان محمد عباس، شفیق حسن، عابد اشرفی وائر مین، سہیل احمد، عمر فاروق، عبدالرحیم، شیخ مبین اشرفی، شیخ فیصل، صدام احمد، اشتیاق برکاتی، عثمان غنی، حافظ محمد جاوید نوری، حافظ ذیشان عالم، محمد عاقب، خالد احمد، محمد سلیم پیر محمد، سید محمود، علی وارث گروپ، ببلو ویلڈر برادران اور دیگر سرکردہ تعزیہ دار شامل رہے۔ ایسی اطلاع سنی تعزیہ کمیٹی کی جانب سے دی گئی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں