مالیگاؤں(پریس ریلیز) حالیہ دنوں میں مالیگاؤں شہر اپنے خراب ترین دور سے گزر رہا ہے!شہر کی سڑکیں،گلیاں،چوک،چوراہے اپنی خستہ حالی پر رو رہے ہیں تو نالے اور گٹریں اپنی تمام تر غلاظت سمیت گھروں میں گھس کر ماحول کو تعفن آمیز بنا کر لوگوں کو جان سے ہلکان کررہے ہیں ایسے نا مساعد حالات میں شہری لیڈران اور تمام عوامی نمائندگان اپنے اپنے لکزری مکانات میں محو خواب ہیں شہریان خاص طور پر مضافاتی علاقوں کے ساکنین کا کوئی پرسان حال نہیں کیا امیر کیا غریب سبھی ان دنوں پریشانیوں سے نبرد آزما ہیں اپنے محلوں کے بدتر ہوتے ہوئے حالات کو دیکھ کر بلکہ عوامی نمائندگان سے مایوس ہوکر شہریان اب مالیگاؤں عوامی پارٹی کے سربراہ رضوان بیٹری والا کو امید بھری نظروں سے دیکھ رہے ہیں کیوں کہ سارے شہر کے لئے یہی ایک شخص مسیحا بنتا جارہا ہے رضوان بیٹری والا شہر میں ان دنوں احتجاج کا ایک نیا اشتعارا یا علامت بن کر آسمان سیاست پر چھاتا جارہا ہے!جہاں جس علاقے کے ساکنین کو کوئی تکلیف ہوتی ہے اور وہ اپنے منتخب کردہ عوامی نمائندگان سے مایوس ہوجاتے ہیں تب وہ رضوان بیٹری والا کو یاد کرتے ہیں اور رضوان بیٹری والا بھی ان کی آواز سنتے ہی ان کی تکالیف کا مداوا کرنے کیلئے بروقت پہنچ کر ان کی ساری تکالیف کو دور کرنے کا سبب بن جاتے ہیں تب اس علاقے کے ساکنین تمام سیاسی پارٹیوں سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے شانہ بشانہ چلنے کا اعادہ کرتے ہوئے نظر آتے ہیں گززشتہ دنوں رضوان بیٹری والا کی انہیں خدمات کو دیکھتے ہوئے ارقم مسجد کے قرب جوار میں رہنے والے اور ارقم مسجد کے قریب رہنے والوں نے ان کے ذریعے دور ہونے والی تکالیف کو مدنظر رکھتے ہوئے گروپ کی شکل میں مالیگاؤں عوامی پارٹی کے پرچم تلے شہر کی تمام سیاسی پارٹیوں کو سبق سکھانے کا اعادہ کر بیٹھے ہیں اسی طرح شہید عبدالحمید سوشل ورکر گروپ رضوان بیٹری والا کا کا ساتھ دینے پر آمادہ نظر آئے. یہ دیکھ کر کہا جاسکتا ہیکہ آنے والے دور میں بڑے بڑے سیاست دانوں کا سورج غروب ہوجائیگا اور مالیگاؤں کی سیاست پر تعمیروں کا ایک ہی سورج اپنی کرنیں بکھیرے گا اور وہ سورج صرف اور صرف رضوان بیٹری والا ہوگا. دیکھئے وہ دُور کہیں سے وہ نیا سورج ابھرنے کی کوشش میں مصروف ہے. اس موقع پر صدر شفیق احمد انڈے والے، لئیق احمد، شیخ الیاس، زاہد بھائی، عبدالحمید، محمد رضا، نوید اشرفی، محسن انصاری، حافظ مصدق،محمد عارف وغیرہ افراد شامل تھے.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں