حاجی محمد یوسف نیشنل کی قیادت میں مالیگاؤں شہر راشٹروادی کے وفد کی کارپوریشن کمشنر سے دوٹوک بات

٨ دنوں میں لکھی میں جواب نہیں دینے پرکارپوریشن کمشنر کا گھیراؤ کیاجائیگا.(حاجی محمد یوسف نیشنل)
    مورخہ ٢١اکتوبر کو مالیگاؤں شہر راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ایک وفد نے مہاراشٹر راشٹروادی کانگریس مائناریٹی نائب صدر حاجی محمد یوسف کی قیادت میں کارپوریشن کمشنر سےملاقات کی اور ایک میمورنڈم دیاگیا.
حاجی محمد یوسف نے کمشنر سے کہاکہ مالیگاؤں شہر کو گرنا ڈیم سے پینے کاپانی مہیا کیاجاتا ہے مالیگاؤں شہر کے عوام آپکو اس پانی کے کو خریدنے کے لئے ٹیکس کی صورت میں پیسہ دیتی ہے لیکن عوام کو آیے دن تیکنیکی خرابی کیوجہ سے پانی سپلائی بند کردی دیجاتی ہے یہاں تک توٹھیک تھا لیکن اب اس ڈیم میں زہریلی دوا ڈالکر مچھلی کو ماراجارہا ہے وہ اللہ کاشکر ہیکہ مچھلیاں مرکر پمپ میں پھنس گئی تو پتہ چل گیا ورنہ وہ زہریلی دوا والاپانی شہریان کوملتا تو کئی جانیں چلی جاتی اور اسکےذمےدار آپ ہوتے.*_
آپ نے وہاں سیکورٹی کیالگائی ہے
_*کیاآپ ڈیم پر زہریلی دوا سے مچھلی مارنے کاٹھیکہ دے سکتے ہوکیا
حاجی محمد یوسف نے کہاکہ شہریان نے بہت برداشت کرلیا اب شہریان کی جان لینے کی کوشش کی جارہی ہے اسے ہم قطعی برداشت نہیں کرینگے اتنا بڑا مسئلہ ہوگیا آپ کیا کیا؟؟
 اس معاملے کو آپ نے اگر سنجیدگی سے نہیں لیا اور آٹھ روز میں ہمیں لکھی میں نہیں دیاکہ آپ نے خاطی لوگوں پر کیاکاروائی کی ہے تو مالیگاؤں شہر راشٹروادی کانگریس پارٹی آپکا گھیراؤ کریگی اور نتائج کےذمےدار آپ ہونگے.
کمشنر سے ملاقات کے بعد یہ وفد مئیر صاحبہ کےپاس پہنچا لیکن وہ موجود نہیں تھے سابق آمدار ومئیر شیخ رشید صاحب سے ملاقات ہوئی شیخ رشید صاحب نے کہاکہ میں کل ہی اس معاملے سے منسلک ڈپارٹمنٹ کی میٹنگ بلاؤنگا اور خاطیوں پر قانونی کاروائی کیجائیگی.
اسی طرح کی شکایت مالیگاؤں شہر ایڈیشنل ایس پی صاحب کو بھی دی گئی ہے.
آج کے اس وفد میں اخلاق بالے مقادم، بشیر حاجی، ڈاکٹر انیس، مستان شیخ، اسلم خان، بشیر حاجی، رفیق حاجی، رئیس سہارا، مسعود ممتا، راشد ہوٹل والے، امتیازگاندھی، راجوشیخ وراشٹروادی کانگریس پارٹی کےذمےداران شامل تھے.
مالیگاؤں شہر راشٹروادی کانگریس سکریٹری راجوشیخ

کوئی تبصرے نہیں: